فوربز نے بھی مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہو گیا ہے۔
ان کے بقول مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور وہ پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز نے 75 سالوں سے حل نہ ہونے والے مسائل چند ماہ میں حل کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے، پہلے صرف شہروں کے پوش علاقوں میں صفائی ہوتی تھی، اب دیہاتوں میں بھی وہی معیار موجود ہے جو شہروں میں ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ فوربز میگزین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس ماڈل کو قابل تعریف قرار دیا ہے اور اعتراف کیا ہے کہ دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سبق حاصل کرنا چاہتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔