data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ کے علاقے پیرآباد، فرنٹیئر کالونی میں ایک 10 سالہ بچی مریم مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیر آباد تھانے میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق دس سالہ مریم کو اغوا کیا گیا ہے، بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور پھر واپس نہیں آئی، جب اس کی تلاش کی گئی تو کہیں نہیں ملی۔والدہ نے اپنے پڑوسی پر شک کا اظہار کیا، اور مقدمے میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا ہے، والدہ نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس کی بچی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔پیر آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور بچی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق سرچ آپریشن میں خواتین پولیس اور تکنیکی عملہ موجود تھا، 75 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی، فنگر پرنٹ کے ذریعے مشتبہ افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی، کرایے پر مکان لینے والے افراد کی پولیس ویری فکیشن چیک کی گئی اور چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے 100 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران  فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ  اور گولہ بارود برآمدہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا