data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کی جانب سے 58 واں یومِ تاسیس تعلقہ شہید فاضل راہو میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے لائیو خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد اس فلسفے اور نظریہ پر رکھی کہ ہم نے اس ملک کے متوسط طبقے کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ ان کے عدالتی قتل کے بعد شہید بینظیر بھٹو اس نظریے کو آگے لے کر چلیں اور تیس سال آئین و جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، عوام کے حقوق کیلئے دو آمروں کا مقابلہ کیا اور آخر کار لیاقت باغ میں شہادت قبول کی، مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کے پرچم کو تھامے رکھا ہے ضلع بدین کے تمام پارٹی کارکنوں نے اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا خطاب نظم و ضبط کے ساتھ سنا۔ یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل و صدر پیپلزپارٹی ضلع بدین جام علی اصغر ہالیپوٹہ اور جنرل سیکریٹری ضلع بدین ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے کہا کہ آج کا دن پارٹی کارکنوں کے لیے عید کا دن ہے۔ جیالے اپنے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لائیو خطاب سننے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ہر کارکن کو یومِ تاسیس کی مبارکباد۔ غریب عوام کے حقوق اور پارٹی کی بقا کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، دو مارشل لا اور دیگر سازشیں بھی 58 برسوں میں پارٹی کو ختم نہ کر سکیں۔ پارٹی قائم ہے اور قائم رہے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو