data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ٹائون پی ایس 115سلطان آباد یوسی 7 کے صدر حبیب اللہ سواتی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو ، صدر آصف علی زردار اور چیئرمین بلاول زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہقائد عوام شہید ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا۔ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل وقت میں ملک کو ٹکڑے ہونے سے بچایا ۔حبیب اللہ سواتی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے نظریے نے ہمیشہ سکھایا ہے کہ سیاست کا اصل نام خدمت،قربانی اور عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ بی بی شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔ انہوںنے کہا کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کے لہو ، شہیدوں کی سوچ اور عوام کی محبت سے بنی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نظریات آج بھی ہر کارکن کو حوصلہ‘ جذبہ اور سمت دیتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کی یہی اس جماعت کی اصل طاقَت ہے۔ سندھ حکومت کی عوامی خدمت اس مشن کا حصہ ہے جو بھٹو خاندان نے اس ملک کے لیے شروع کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس صرف دن نہیںبلکہ کی روشنی اور مستقبل کی امید ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کو تقسیم کرنے والوںکی کوئی حیثیت نہیں ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے پاکستان یوم تاسیس

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو