سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔

 یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔

محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

اعلیٰ تعلیم،ڈویلپمنٹ اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں 25 سال سے زائد تجربے کے حامل محمد مرتضیٰ نور تعلیمی نیٹ ورکنگ، نوجوانوں کی ترقی اور پالیسی ایڈووکیسی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں،وہ آئی یو سی پی ایس ایس کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں جو سرکاری و نجی جامعات کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے،اس کے علاوہ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (APSUP) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اکیڈمیا انڈسٹری لنکیجز فورم کے سینئر نائب صدر بھی ہیں، وہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کے بانی بھی ہیں جو پاکستان کا سب سے بڑا طلبہ پر مبنی پلیٹ فارم ہے۔

بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید

انہوں نے عالمی تعلیمی سفارتکاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں او آئی سی,کامسٹیک میں ایڈوائزر (لنکیجز و میڈیا)، او آئی سی کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس کے کوآرڈینیٹر اور گلوبل ہائر ایجوکیشن لیڈرشپ اکیڈمی کے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات شامل ہیں۔ایچ ای سی، لمز، یو این ڈی پی اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ان کا کام حکمرانی، استعداد کار میں اضافے اور انٹر یونیورسٹی کولیبریشن کے فروغ کا باعث بنا ہے، وہ بطور کالم نگار اور نوجوانوں کے حقوق کے علمبردار بھی پہچانے جاتے ہیں اور امن ایوارڈ، سول ایجوکیشن ایوارڈ اور دیگر متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئے

پی اے ای سی کی قیادت نے محمد مرتضیٰ نور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان افریقہ تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور علاقائی روابط کے حوالے سے کونسل کے وژن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بین الاقوامی

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی