data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) آغا قادر داد کھجور مارکیٹ میں زہریلی فاسفورس بھٹیوں کا انکشاف، انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ کے متعدد گوداموں میں ممنوعہ فاسفورس کیمیکل سے کھجوریں بھوننے کا خطرناک اور غیر قانونی عمل جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں خواتین اور کم عمر بچوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں، رپورٹ کے مطابق درجنوں گوداموں میں چھوٹے کمروں کو کیمیکل بھٹیوں میں تبدیل کرکے روزانہ صبح سے 10 بجے تک ممنوعہ فاسفورس جلائی جاتی ہے۔ ہر بھٹی میں 18 کلوگرام سے زائد فاسفورس استعمال کی جاتی ہے اور جلانے کے بعد کمروں کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے، تاکہ دھواں اور گیسیں باہر نہ نکلیں۔تاہم یہ زہریلی گیسیں دیواروں اور درزوں سے رِس کر باہر کام کرنے والی غریب خواتین اور نوعمر مزدوروں کی سانسوں میں جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں سانس کے امراض، جلدی انفیکشن اور دیگر مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فاسفورس میں بھونی گئی کھجوروں کو بعد میں دہویا جاتا ہے۔ اس عمل سے کیمیکل مٹی اور زیرِ زمین پانی میں شامل ہوکر پورے علاقے کے ماحول کو شدید آلودہ کر رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پینے کا پانی بھی اب محفوظ نہیں رہا، جبکہ مختلف محلّوں میں سانس کی بیماریاں اور جلدی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سابق یو سی چیئرمین نیک محمد چِھجن نے ان خطرناک بھٹیوں کے خلاف متعدد بار احتجاج کیا، مگر بااثر تاجروں کے دباؤ کے باعث کوئی کارروائی ممکن نہ ہو سکی۔یہ صورتحال نئی نہیں ہے سال 2018ء میں اسی مارکیٹ میں ایک گودام کی چھت گرنے سے 10 سے زائد خواتین مزدور اور کم عمر بچیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔چند روز قبل حیدرآباد میں ایک غیر قانونی آتش گیر مواد کی فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد کی ہلاکت نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں ورک پلیس سیفٹی اور صنعتی قواعد پر سختی سے عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگیاں روز خطرات میں مبتلا رہتی ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف