ایرانی نیوز ایجنسی کی صحافی پر 110 دن تک اسرائیلی فوجیوں کا تشدد اور قید کی اذیتیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
فرح ابو عیاش کی جانب سے جیل کے اندر سے بھیجی گئی دردناک تفصیلات اور صہیونی جیلروں کے مظالم کی وضاحت منظر عام پر آئی ہے، اور وکیل سے دوبارہ مشاورت کے بعد، تسنیم نیوز ایجنسی نے اس خبر کو سرکاری طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز کی صحافی فرح ابو عیاش نے جیل سے باہر آنے کے بعد بتایا ہے کہ گزشتہ 110 دن کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے انہین شدید تشدد، اذیت اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔ تسنیم کے غیرملکی دفاتر کے مطابق فلسطین کے شہر الخلیل (جنوبی غرب اردن) میں تسنیم کی رپورٹر فرح ابو عیاش کو 6 اگست 2025 کی رات کو اسرائیلی فوج کے اچانک چھاپے میں بیت امر نامی گاؤں (شمالی الخلیل) سے گرفتار کر کے لے گئے۔ انہیں گرفتاری کے بعد مسکوبیہ جیل (شمالی مقبوضہ بیت المقدس) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مختلف طرح کے تشدد، ہتک آمیز سلوک اور جسمانی و ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
تسنیم نیوز ایجنسی بنیادی طور پر اس گرفتاری پر فوری ردعمل دینا چاہتی تھی، لیکن کچھ صحافیوں کے مشورے، خود فرح ابو عیاش کے وکیل کی ہدایات، اور خود ان کی نجی درخواست کو مدِنظر رکھتے ہوئے خبر کو روک دیا گیا، تاکہ عدالتی کارروائی متاثر نہ ہو اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے کسی ممکنہ انتقامی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لیکن اب جب فرح ابو عیاش کی جانب سے جیل کے اندر سے بھیجی گئی دردناک تفصیلات اور صہیونی جیلروں کے مظالم کی وضاحت منظر عام پر آئی ہے، اور وکیل سے دوبارہ مشاورت کے بعد، تسنیم نیوز ایجنسی نے اس خبر کو سرکاری طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کو اسرائیلی فوج کے غیر انسانی اور ظالمانہ سلوک سے آگاہ کیا جائے اور اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا جا سکے۔ میڈیا ذمہ داری کے باوجود وحشیانہ سلوک اور فرح ابو عیاش کو مہینوں تک قید اور پھر وحشیانہ تشدد کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب کہ وہ بطور صحافی صرف فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کو اجاگر کرتی تھیں، غرب اردن کے حالات بیان کرتی تھیں اور غزہ کے بے گناہ شہریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی ظاہر کرتی تھیں، یہ ان کا پیشہ ورانہ فریضہ تھا، اور اسرائیلی دعوؤں کے برخلاف، ان کے خلاف کوئی ایسا ثبوت موجود نہیں جو انہیں صحافتی ذمہ داری سے بڑھ کر کسی سرگرمی میں ملوث ثابت کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فرح ابو عیاش نیوز ایجنسی تسنیم نیوز کے بعد
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی