لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ سے 120 روپے زیادہ فروخت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
لاہور میں ٹماٹر کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کافی بڑھ گئی ہیں اور اب یہ 130 روپے کی بجائے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ٹماٹر مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ قیمتیں کنٹرول میں رہ سکیں اور عوام کو ریلیف ملے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لیہ: نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد گرفتار
لیہ کروڑ لعل عیسن میں ایک سال قبل نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایک سال بعد معاملے کی حقیقت پتا چلنے کے بعد ماں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا، بچے کے باپ اور دیگر 4 افراد گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی، بہن، اسپتال کی ملازمہ اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر بچے کو 8 لاکھ میں فروخت کر دیا تھا۔ بچے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔