رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ابو ظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں پہلی بار شرکت کرنے والی نئی فرنچائز رائل چیمپس اپنی بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور ہیڈ کوچ کورٹنی واش نے کہا ہے کہ ٹیم کا ہدف جدید، سمارٹ اور بے خوف کرکٹ کھیل کر لیگ میں مضبوط انٹری دینا ہے۔
رائل چیمپس 19 نومبر کو ویسٹا رائیڈرز کے خلاف اپنے تاریخی ڈیبیو میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ڈیبیو سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کورٹنی واش نے اسکواڈ کے توازن اور ٹیم کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی ٹی10 میں قدم رکھنا ہمارے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ٹیم بہترین شکل اختیار کرچکی ہے۔
ہمارا فوکس سمارٹ، بے خوف اور سوچ سمجھ کر کھیلی جانے والی کرکٹ پر ہے۔ فرنچائز کی چیف ایگزیکٹو راجیشری شیٹے نے بھی ٹیم کی ڈیبیو شرکت کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اس ٹیم کو ابتدا سے تیار کرنا ایک دلچسپ سفر رہا۔ اسکواڈ ہماری بہادری، ٹیم ورک اور اعلیٰ کارکردگی کی قدروں کی عکاسی کرتا ہے۔ کورٹنی واش کی قیادت اور شکیب جیسے سینئرز کی رہنمائی نے ٹیم کے اعتماد کو مضبوط بنایا ہے۔ ہم صرف حصہ لینے نہیں آرہے، بلکہ ایسا معیار قائم کریں گے جسے شائقین یاد رکھیں۔ پوری رائل چیمپس فیملی 22 نومبر کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رائل چیمپس
پڑھیں:
سلواوورریٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کا 20فیصد جرمانہ عائد
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے ممبر علی نقوی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر یہ جرمانہ تعین کردہ وقت میں چار اوور کم کرانے کے سبب عائد کیا گیا۔
آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق معین وقت میں فی اوور کمی پر میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جرمانے کو قبول کرنے کی وجہ سے کسی باقاعدہ سماعت کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔
واضح رہے منگل کے روز راولپنڈی میں کھیلے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا 6 رنز سے شکست دی تھی۔