پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے ٹینڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے بڈز طلب کر لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔ صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکورٹی بڑھانے کی یقین دھانی کے بعد سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کردی۔جس کے مطابق ٹیم دورۂ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی، اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن وطن واپس گیا تو اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی، اور متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑکر وطن واپسی کی تیاری
ترجمان نے بتایا کہ چند کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔
اس سے قبل پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان