روس کے یوکرینی دارالحکومت پر ڈرون اور میزائل حملے، متعدد ہلاکتوں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں روس نے دارالحکومت کیف پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ روس نے ایک ہی رات میں 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر کیے جن کا براہ راست نشانہ شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کا انفراسٹرکچر تھا۔
مقامی حکام کے مطابق اس شدید حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ درجنوں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے باعث کئی رہائشی بلاکس جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف رہیں۔
یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے درجنوں ڈرونز اور کئی میزائل کامیابی سے مار گرائے گئے، تاہم حملوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ تباہی سے بچنا ممکن نہ رہا۔ حکام کے مطابق توانائی کے متعدد مراکز بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں شہر کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی رک گئی اور ہیٹنگ سسٹمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی حملوں کے نتیجے میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے کے بعد باکو حکومت نے ماسکو کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سفارتی عمارتوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
یوکرین نے اس واقعے کو روس کی جانب سے بے پرواہ جارحیت قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ حملے نہ صرف جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ غیر ملکی سفارتخانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
اُدھر ماسکو نے اس بڑے حملے کے بعد نیٹو ممالک کو ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ میں براہ راست مداخلت سے گریز کریں۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق حالیہ حملوں کے پس منظر میں نیٹو کو اپنے اقدامات میں بہترین احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ کسی بھی غلط قدم سے صورتحال روس اور نیٹو کے براہِ راست تصادم تک پہنچ سکتی ہے۔
روسی حکام نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی عسکری مدد کو جاری رکھنے سے تنازعہ مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
روس کے یوکرینی شہروں پر حملے، 8 افراد ہلاک،35زخمی
کریملن (ویب ڈیسک)روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور چورنومورسک شہر پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔
کیف سے یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کیف میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، سفارتی مشنز اور دکانوں کو نشانا بنایا گیا۔