روس کے یوکرینی شہروں پر حملے، 8 افراد ہلاک،35زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کریملن (ویب ڈیسک)روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور چورنومورسک شہر پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔
کیف سے یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کیف میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، سفارتی مشنز اور دکانوں کو نشانا بنایا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملے کا مقدمہ درج
تصویر: سوشل میڈیااسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں ایکپلسیو ایکٹ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گیٹ پر خودکش دھماکہ کیا گیا، دھماکے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے تھے، جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا تھا۔
اسلام آباد کچہری دھماکے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں۔
ذرائع پمز کے مطابق میتیں پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کو دی گئی ہیں۔
ترجمان پمز کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کے 13 زخمی زیرِ علاج ہیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، 36 زخمیوں کو پمز اسپتال لایا گیا تھا۔