پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے مطابق 3 لاکھ 54 ہزار ایکسپلائٹ اٹیمپٹس بلاک کیے گئے، 1 لاکھ 66 ہزار بینکنگ میل ویئر حملے روکے گئے اور اسپائی ویئر کے 1 لاکھ 26 ہزار حملے ناکام بنائے گئے۔ملک میں رینسم ویئر کے 42 ہزار سے زائد حملے بھی رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سائبر حملوں کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ہیکرز نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس نہ ہونے کے باعث ون رار، آفس اور وی ایل سی میں موجود کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا۔پاکستان پر سات مختلف اے پی ٹی گروپس نے حملے کیے جن میں مِسٹریئس ایلیفینٹ گروپ کی جانب سے حساس اداروں کے خلاف ٹارگٹڈ مہم بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اور خفیہ دستاویزات کی چوری کے لیے جدید طریقے استعمال کیے گئے، جب کہ صارفین کو بنیادی سائبر ہائجین اپنانے اور اپنے سسٹمز کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سائبر حملے ہونے کا
پڑھیں:
جوا اسکینڈل کی تحقیقات : ترکیے نے ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکیے میں جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی سفارش پر 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیا، جن میں 27 کھلاڑی ٹاپ ڈویژن کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد ترک فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے تمام میچز دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری ڈویژن کے میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
یہ اسکینڈل گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال میں ہلچل مچا رہا ہے، جہاں پہلے ریفریز اور بعد ازاں کھلاڑیوں پر جوا کھیلنے کے الزامات سامنے آئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب پچھلے ماہ ترکش فٹبال فیڈریشن نے 149 ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز کو معطل کر دیا تھا۔
ایک سرکاری ادارے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ ملک کے 571 ریفریز میں سے 371 کے اکاؤنٹس مختلف جوئے کی کمپنیوں میں موجود ہیں، جبکہ 152 ریفریز نے خود فٹبال میچز پر شرطیں لگائیں، جن میں 7 سینئر ریفریز اور 15 اسسٹنٹ ریفریز شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے اس کیس میں 21 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں 17 ریفریز اور ایک سپر لیگ کلب کے صدر بھی شامل تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز 8 افراد، بشمول ایک کلب چیئرمین، کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔