سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت نے سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے ملزم کے خلاف فیصلہ سنایا۔
عدالت میں کیس پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ 2010ء میں مجرم نے ایف10 میں سردار محمد خان کو قتل کیا تھا۔
انسداد دہشتِ گردی کی عدالت نے مجرم روح اللّٰہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ شریک ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔
مجرم روح اللّٰہ کو پانچ لاکھ روپے ہرجانے اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :