راولپنڈی میں خود کو  سرکاری آفیسر ظاہر کرکے کال سینٹرز سے بھتہ وصول کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائینیز کال سینٹر سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والے نوسربازوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تھانہ  چکلالہ میں ٹیکسلا کی رہائشی خاتون اریبہ رباب کی مدعیت میں تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا۔ 

مدعیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چائنیز باشندے گاؤ کیزان سے شادی کی ہوئی ہے اور دونوں راولپنڈی میں چائنیز کال سینٹر میں کام کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فواد احمد نامعلوم افراد کے ساتھ کال سینٹر آیا اور ڈرا دھمکا کر 20 لاکھ روپے طلب کیے۔ 

مدعیہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے باس کو بتا کر 15 لاکھ روپے نقد اور 5 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں انکو ٹرانسفر کیے۔ کچھ دن بعد فواد احمد نے کہا ان کے جاننے والے بریگیڈیر علی جان اویس انٹیلیجنس ایجنسی میں ہوتے ہیں۔ ان سے ملوا دیتا ہوں، آپ ماہانہ انکو ادائیگی کردیا کریں  تو کوئی تنگ نہ کرے گا۔ 8 اپریل کو فواد احمد ہمیں ایک مقام پر لے گیا جہاں ایک شخص نے اپنا تعارف بریگیڈیئر علی جان اویس، انٹیلیجنس ایجنسی کے طور پر کرایا۔

بات چیت کے دوران انھوں نے کہا آپ 60 لاکھ دے دین آئندہ کوئی ایجینسی یا ادارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا تاہم بعد ازاں وہ پیسے لے کر فون بند کرکے غائب ہوگئے۔ تب ہمین یقین ہوگیا کہ نوسرباز اور فراڈ ہیں جنہوں نے دھوکہ دیکر 80 لاکھ روپے  ہتھیا لیے ہیں۔

ملزمان نے بلیک میل کرکے بھتہ وصولی کی جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش شروع کردی گی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ روپے

پڑھیں:

نارووال: پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

نارووال (نیوزڈیسک) نواحی گاؤں ڈہے میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے لین دین کا تنازع تھا، تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپہ مارا۔

ایف آئی آر میں درج موقف کے مطابق اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔

ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ داروں سے وصول نہیں ہوا، وزارت خزانہ
  • 20 لاکھ روپے قرض کی واپسی کا تقاضہ کرنے والا شہری بہیمانہ طریقے سے قتل
  • نارووال: پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • ٹنڈو جام: عدالتی احکامات کے باوجود نجی کمپنی کی جانب سے مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصول کیاجارہاہے
  • ایف بی آئی چیف کی گرل فرینڈ کا پوڈکاسٹر کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ
  • قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • علیمہ خانم کے 9ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • سود و بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی موت، انصاف نہ ملنے پر شوہر نے خودکشی کرلی