پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
سٹی 42 :پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
سب انسپکٹر اوپن میرٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ سمیت مختلف آسامیوں کےنتائج جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق 115اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کیلئے429 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جبکہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں کیلئے 23 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 آسامیوں کیلئے166 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 10 آسامیوں کیلئے 153 امیدوار کامیاب، پولیس سب انسپکٹر فیصل آباد ریجن کی 30 آسامیوں کیلئے 133 امیدوار کامیاب، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ میں سب انسپکٹرکی مجموعی آسامیوں پر300سےزائدامیدوار کامیاب قرار پائے۔
محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کی ایک آسامی کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں پرسنل اسسٹنٹ کی 1آسامی کا حتمی نتیجہ بھی جاری کردیا گیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
کامیاب امیدواروں کو انٹرویو لیٹر ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ تمام کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امیدوار کامیاب ا سامیوں
پڑھیں:
سویڈن، بس نے اسٹاپ پر کئی افراد کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک
STOCKHOLM:سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہام میں بس نے اسٹاپ پر موجود افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس نے بتایا کہ اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے میں بس اسٹاپ سے ایک بس ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم یہ حملہ ہے یا حادثہ، واضح نہیں ہے۔
اسٹاک ہوم ریسکیو سروس کے ترجمان نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ حادثے میں 6 افراد نشانہ بنے ہیں اور حادثے کے وقت بس پر کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ کیا یہ ہلاکتیں غیرارادی طور پر ہوئی ہیں یا کوئی حملہ تھا، بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن اس طرح کے حادثات میں یہ معمول کی بات ہے تاہم حملے کے حوالے سے کوئی نشان دہی نہیں کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والی تعداد اور عمر کے حوالے سے کچھ نہیں بتائیں گے جبکہ پولیس اور ریسکیو سروس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر کام کر رہی ہیں۔
حادثے کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بس کا حادثہ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا ہے۔
سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹیرسون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ہم حادثے کی وجہ نہیں جانتے ہیں لیکن اس وقت ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔