پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیگی اتنا سیاست سے دور جائیگی،طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیگی اتنا سیاست سے دور جائیگی،طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کئی امور پر اتفاق رائے کر لیا گیا ،کوشش کی جارہی ہے کہ ساری چیزیں متفقہ طور پر ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری چیزیں رپورٹ کی صورت میں سینیٹ میں پیش ہونگی،کوشش کریں گے رپورٹ آج ہی ہو جائے لیکن کوئی جلدی نہیں،کئی ہفتوں اور مہینوں سے ستائیسویں ترمیم پر مشاورت ہو رہی ہے۔ان سب کا اتفاق رائے ہوگا جو اس وقت بات چیت کا حصہ ہیں،پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائے گی اتنا سیاست سے دور جائے گی،یقینا وہ ایک سیاسی جماعت ہے ،خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں۔محمود اچکزئی جس اسمبلی میں بھی رہے ہیں اسی کا حصہ رہے ہیں،پارلیمنٹ کا حصہ ہیں تو پارلیمنٹ سے دوڑیں نہیں،جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیں گے اتنا ہی سیاست سے مائنس ہونگے۔جن کے پاس 80 سیٹیں ہوں اور اپنا اپوزیشن لیڈر نہ ہو اس پر کیا بات کی جائے،کسی کی دھمکیوں سے ستائیسویں ترمیم منظور ہونے سے نہیں رکے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان موجودہ صورتحال میں عسکری ادارے کا مضبوط ومنظم ہونا قومی مفاد میں ہے، ملک احمد خان اقوام متحدہ، پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4قراردادیں منظور ستائیسویں ترمیم ،آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، حافظ نعیم الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جتنا پارلیمنٹ سے دور سے دور جائیگی پی ٹی آئی سیاست سے
پڑھیں:
گورنر سندھ سے چودھری سالک حسین کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم اور آرٹیکل 140(A) پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، 27ویں آئینی ترمیم اور مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے مؤقف، آرٹیکل 140(A) پر عمل درآمد اور بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔