data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام کے خلاف منظم جنگ جاری ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، امتِ مسلمہ کو اب متحد ہونا ہوگا۔

 سیالکوٹ میں علامہ اقبال کی جائے ولادت پر یومِ اقبال کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عالمِ اسلام کے خلاف منظم جنگ جاری ہے، اگر مسلمان اب بھی متحد نہ ہوئے تو وہی حالات سب کے دروازے پر دستک دیں گے جو آج فلسطین، غزہ اور کشمیر میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ اور عملی جامہ پہنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقبال اور قائداعظم ہماری قومی شناخت کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، اپنے رہنماؤں کو بھولنے والی قومیں اپنی منزل بھی کھو دیتی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ کے باسی خوش نصیب ہیں کہ یہ شہر شاعرِ مشرق کا جائے پیدائش ہے۔ میرے بزرگ بھی اسی محلے میں رہتے تھے جہاں علامہ اقبال کا گھر تھا۔ اقبال کا کلام اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم شاعرِ مشرق کے پیغام سے دور ہو گئے ہیں، حالانکہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا اور اس خواب کی تعبیر پاکستان کی صورت میں ملی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ اور شاعری آج بھی دنیا بھر میں پڑھی اور سمجھی جا رہی ہے۔ ان کا پیغام انسانیت، خودی اور ایمان کی بیداری پر مبنی ہے، جس کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ اس وقت انتشار کا شکار ہے، ہمیں اپنی اپنی مملکتیں بچانے کے بجائے غزہ، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اجتماعی آواز بلند کرنا ہوگی۔

آخر میں وزیر دفاع نے دعا کی کہ اللہ امت کو ہمت دے کہ وہ ظلم کے خلاف ڈٹ سکے اور مظلوم مسلمانوں کے لیے عملی جدوجہد کرے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

سید الطاف بخاری نے اپنی تقریر میں روایتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بی جے پی کو جموں و کشمیر کے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع بڈگام میں پارٹی کارکنان کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے ضمنی انتخابات میں "اپنی پارٹی" کے امیدوار مختار احمد ڈار کے حق میں ووٹ دیں۔ اس موقع پر کئی سرکردہ پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ سید الطاف بخاری نے اپنی تقریر میں روایتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بی جے پی کو جموں و کشمیر کے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان جماعتوں کے جذباتی نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے جال میں نہ پھنسیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے جو اسی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ یہ انتخابات حکومت بنانے کے لئے نہیں، بلکہ عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے ہیں، اگر آپ اس امیدوار کو کامیاب بناتے ہیں تو وہ آپ کے مسائل کو برسرِ اقتدار حکومت تک پہنچائے گا۔

اپنی تقریر کے دوران سید الطاف بخاری نے پچھلے سال کے اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ان انتخابات کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ایک ہندو وزیراعلیٰ کو لائیں گے، جس کے ردعمل میں وادی کشمیر کے لوگوں نے ایک ہی جماعت کے پیچھے مذہبی بنیاد پر صف بندی کی۔ یہ بدقسمتی ہے کہ جمہوری عمل کو فرقہ واریت کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے واقعات کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم سے ہمارے آئینی حقوق چھین لئے گئے اور وہ دن ہماری تاریخ میں ہمیشہ ایک افسوسناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے سید الطاف بخاری نے کہا کہ 5 اگست کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، لوگ خوفزدہ تھے کہ کہیں آبادی کا تناسب تبدیل نہ کیا جائے، ایسے وقت میں اپنی پارٹی نے عوام کے حقوق اور شناخت کے تحفظ کے لئے عملی جدوجہد شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکز کے ساتھ بات چیت کر کے یہ یقین دہانی حاصل کی کہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے زمین اور روزگار کے خصوصی حقوق برقرار رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے تین ہزار سے زائد نظربندوں کی رہائی بھی یقینی بنائی۔ اپنی تقریر کے اختتام پر سید الطاف بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال کر اس جدوجہد کو مضبوط کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اپنی پارٹی عوامی خدمت اور خطے کے وقار کی بحالی کے لئے پوری دیانتداری کے ساتھ سرگرم عمل رہے گی۔ اس موقع پر بڈگام کے معروف سیاسی کارکن غلام نبی پروانہ اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے، جن کا پارٹی صدر اور دیگر رہنماؤں نے پُرجوش خیرمقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو سب کی حالت غزہ و کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
  • غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف
  • مسلمان متحد نہ ہوئے تو سب کو غزہ اور کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین
  • بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد
  • دھیرکوٹ، یوم شہداء جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد