data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

کراچی( کامرس رپورٹر)سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ودڈس ایبلٹیز(ڈی ای ایف ڈی)حکومت سندھ طحہٰ احمدفاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں اسپیشل افراد کو بااختیار بنانا ہوگا کیونکہ ایسے افراد کے وی ٹی سی میں بہتر تربیت کے ذریعہ معاشرے میں ذہنیت کو تبدیل کررہے ہیں،حکومت سندھ نے اسپیشل افراد کیلئے ڈی ای ایف ڈی کا بجٹ 17ارب روپے رکھا ہے،سندھ میں 5.

7ملین بچے اسپیشل ہیں،5700بچوں کو پک اینڈ ڈراپ،کھانا اورتین ہزار روپے فراہم کیا جاتا ہے جبکہ این ای ڈی کے بائیومیڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہم بینائی سے محروم افراد کیلئے اسکینرزاسٹک تیار کرا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارہفتے کو کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والے اوپن ورلڈ بودو مارشل آرٹس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اور گولڈ میڈل وسلورمیڈ ل جیتنے والے اسپیشل بچوں کے اعزازمیں دی گئی تقریب سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر کے وی ٹی سی کے چیئرمین سینیٹر عبدالحسیب خان،معروف صنعتکارندیم خان،محمدقیصر عالم،ٹیم مینجر اورکوالیفائیڈ کوچ عامر شہاب بھی موجود تھے۔سیکریٹری حکومت سندھ طحہٰ احمدفاروقی نے کہا کہ معاشرے میں چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اسپیشل بچوں کی فلاحی اورکھیلوں کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ۲ ۲ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے وی ٹی سی کے بچوں کا ہر میڈل جیتنا ایک طاقتور پیغام رکھتا ہے کہ قابلیت کئی شکلوں میں آتی ہے اور ان سب کو احترام اورپہچان ملنی چاہیئے،وزیراعلیٰ سندھ اسپیشل بچوں کی نگہداشت کیلئے قائم اداروں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ انکا اپنا بھی فلاحی ادارہ ڈیفنس میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔چیئرمین کے وی ٹی سی سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ فلاحی کاموں میںپرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ انتہائی ضروری ہے،حکومت اپنا کام کررہی ہے جبکہ نجی شعبہ فلاحی کاموں میں نمایاں کام کررہا ہے،کے وی ٹی سی نے ووکیشنل ٹریننگ میں منفرد مقام بنایا ہے اور پاکستان میں سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں اسپیشل بچوں کی بہترین تعلیم وتربیتاورووکیشنل ٹریننگ میں کے وی ٹی سی نے قابل قدر مقام بنایا ہے،کے وی ٹی سی اب ایک اسکول نہیں بلکہ ایک برانڈ بن چکا ہے جس کی بازگشت اب بیرون ممالک بھی سنائی دے رہی ہے۔ عبدالحسیب خان نے کہا کہ آذربائیجان میں اوپن ورلڈ بودو مارشل آرٹس کپ میں گولڈ میڈل وسلورمیڈل جیتنے والے کے وی ٹی سی کے بچوں کی فتح صرف میڈلز کیلئے نہی بلکہ یہ دقیانوسی سوچ پر قابلیت کی کامیابی ہے،ہم حکومت سندھ اور بالخصوص وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری بے مثال معاونت کی۔تقریب میں گولڈ میڈلز جیتنے والے صالح محمد،تجمل حسین،مبشر شاکر،فارز خان،حارش عبدالصمداورسلور میڈلز جیتنے والے حسیب آصف اورشجاعت مختار کا تعارف کرایا گیا۔

کامرس رپورٹر

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپیشل بچوں حکومت سندھ کے وی ٹی سی جیتنے والے نے کہا کہ بچوں کی

پڑھیں:

پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور ’’اے آئی جیمنی‘‘ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لئے ’’ریڈ آلانگ‘‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔ گوگل کروم بک میں ’’کین وا‘‘ سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کی ویژنری قیادت کو سراہا۔ گوگل فار ایجویشن کے وفد نے ایجوکیشن خاص طور بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فار ایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہب بنانا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لئے بھرپور معاونت کریں گے۔ مریم نواز نے لاہور میں ٹرک رکشے پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ نجی سکول میں پولیو ٹیم سے مبینہ بدسلوکی کا نوٹس لیا اور متعلقہ محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیو ٹیم کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے تفریح کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تناؤ کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا بااختیار خواتین کی جانب ایک اور قدم , پنک اسکوٹی فیز 2 کا اعلان
  • آغاخان میوزک ایوارڈ جیتنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان، پاکستانی قوال استاد نصیر سامی بھی شامل
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت 27 آئینی ترمیم کیلئے تیار
  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
  • حکومتی خواب تعبیر سے محروم کیوں؟
  • بینظیر ہاری کارڈ صوبے کے کاشتکاروں کیلئے نیا دور ثابت ہوگا، شرجیل میمن
  • ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا
  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف