انسان کو اس جگہ کی عزت کرنی چاہیے جہاں اسے عزت، دولت، شہرت ملی ہو: مشی کی صبا پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو کراچی کے لیے ’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔
انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا، یہاں رہتے بھی ہیں۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
ان کا کہنا تھا کہ ’صبا آپ نے کراچی کے چینلز سے زیادہ کام کیا، آپ نے بھارت میں بھی کام کیا ہے۔ کیا آپ نے وہاں کسی کو سنا کہ کوئی ممبئی کی برائی کر رہا ہے؟ ممبئی میں بھی بہت سے مسائل ہیں، چھوٹے چھوٹے گھر ہیں، جہاں ہوا بھی نہیں آتی، لیکن کبھی کسی فنکار نے ممبئی کے بارے میں ایسا نہیں کہا کیونکہ وہ مختلف جگہوں سے ممبئی آکر اپنا نام بناتے ہیں۔‘
مشی خان کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک اچھے مقام پر ہیں، اتنا اچھا کام بھی کر رہی ہیں، آپ کا کراچی کے بارے میں اس طرح کہنا اچھا نہیں لگا۔ یہاں آکر جاب کرتے ہیں، کیریئر بناتے ہیں اور پھر اسی شہر کو برا کہتے ہیں یہ نامناسب ہے۔‘
اداکارہ کا کہنا ہے کہ بے شک آپ کو کراچی اچھا نہیں لگا تو آپ کو مختلف انداز میں اسے بیان کرنا چاہیے تھا، بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔ ہم سب کراچی سے ہیں، ہمیں بہت برا محسوس ہوا جس طرح آپ نے ’استغفر اللّٰہ‘ کہا۔ انسان کو اس جگہ کی ہمیشہ قدر و عزت کرنی چاہیے جہاں آپ نے عزت، دولت، شہرت سب کچھ حاصل کیا ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، الفاظ کا چناؤ بہت ضروری ہوتا ہے کسی بھی شہر کے لیے، پاکستان کے تمام شہر بہت اچھے ہیں۔ انہی شہروں سے پاکستان بنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔