Express News:
2025-12-15@07:29:03 GMT

گوگل ٹرانسلیٹ میں اب محاوروں کا ترجمہ کرنا ہوا آسان

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

اب گوگل ٹرانسلیٹ میں محاورات اور پیچیدہ جملوں کا ترجمہ فراہم کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی ہے۔

گوگل اب عام لفظ بہ لفظ ترجمہ سے آگے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر ان حالات میں جہاں جملے کے معنی محاوروں یا مثالوں میں پوشیدہ ہوں۔

گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جنریٹو اے آئی (جیمنی) جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے، جس سے محاورات، سلینگ (slang) اور ثقافتی حوالوں کو لفظ بہ لفظ نہیں بلکہ معنی اور سیاق و سباق کے مطابق سمجھنے اور ترجمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یعنی اگر کوئی فقرہ محاورہ ہے تو سسٹم اب بہتر انداز میں اُس کے مفہوم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، بجائے محض انفرادی الفاظ کے ترجمے کے۔

اگرچہ اب بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں کیونکہ مشینی ترجمے انسانی مترجم جتنے ہر بار صحیح نہیں ہوتے، خاص طور پر جب محاورے بہت مخصوص یا غیر روایتی ہوں۔ تاہم نئی اے آئی صلاحیتیں اس کو بہتر بنا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-24

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کردی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا اور سرٹیفکیٹ بھی مل سکے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی یافتہ ممالک کے برابر چل رہا ہے۔ یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا، اکیسویں صدی آئی ٹی کی صدی ہے، ہر شعبہ ڈیجیٹائز ہو رہا ہے، نادرا کے تعاون پر شکرگزار ہیں، دورافتادہ علاقوں میں رجسٹریشن کیلیے موبائل سروس شروع کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • عمران و فیض کی باقیات آج بھی سسٹم میں  موجود ہیں، خواجہ آصف
  • ای آبیانہ ایریگیشن سروس چارج کو لیکشن سسٹم شروع کیا جائے: آئی ایم ایف
  • برطانیہ سے ملزموں کی حوالگی کی کوشش کررہے ہیں، طلال: تبصرہ نہیں کرسکتا، برطانوی عہدیدار
  • پٹرولیم لیوی میں اضافہ آپشن‘ غریب پر بوجھ کم آئے گا: وفاقی وزیر 
  • گوگل نے حقیقی وقت میں ترجمہ سننے کی سہولت متعارف کرا دی
  • پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، سازش کے تحت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اطلاعات
  • وفاقی وزیر خزانہ: سرکاری افسروں کے اثاثے پبلک کرنا آئی ایم ایف کی اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز