2025-12-15@06:56:36 GMT
تلاش کی گنتی: 169337
«رینر اور»:
پاکستان نے سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں پر ہونے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مذکورہ حملے میں اقوامِ متحدہ کی عبوری سیکیورٹی فورس برائے ابیئی میں خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن فوجی جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس افسوسناک واقعے پر حکومتِ بنگلہ دیش اور اس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس المناک گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ????PR No.3️⃣7️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Condemns Attack on UN Peacekeepers in Kadugli ????⬇️https://t.co/gzsytFYCrz pic.twitter.com/9wJrA2xFUd — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آسٹریلیا میں یہودیوں کی تقریب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن دو قومی نظریہ کے دشمنوں اور ہندوستان کے آلہ کاروں کے لیے عبرت ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام مشترکہ دشمن ہندوستان کے عزائم سے آگاہ ہوگئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے دھرنے ہوں گے، اسلام آباد اور صوبائی حکومتیں عوام سے مذاق بند کرکے بااختیار بلدیاتی نظام دیں۔ نائب...
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے موجودہ بولنگ اٹیک کو ملکی تاریخ کا سب سے بہترین قرار دے دیا۔ بریٹ لی نے کہا کہ پیٹ کمنز کی زیرقیادت موجود گروپ نے 2000 کی دہائی کے سنہری دور کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ان کے مطابق کمنز، مچل اسٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل اٹیک اعداد و شمار اور کارکردگی کے اعتبار سے بے مثال ہے۔ چاروں بولرز مجموعی طور پر 389 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور 1586 وکٹیں نام رکھتے ہیں، اس میں تین بولرز 300 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کرچکے ہیں۔ ہیزل ووڈ 295 وکٹوں کے ساتھ سنگ میل کے قریب ہیں، جن 35 ٹیسٹ میچز میں یہ چاروں ایک ساتھ کھیلے،...
بالی وڈ کی حالیہ پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ میں پاکستان مخالف کردار ادا کرنے والی اداکار ارجن رامپال نے اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس سے 6 سالہ تعلق کے بعد منگنی کرنے کی تصدیق کردی۔ بالی وڈ فلم ’دھرندر‘، ’را ون‘، ’راجنیتی‘، اور ’اوم شانتی اوم‘ سمیت درجنوں فلموں میں اداکارہ کے جوہر دکھانے والے ارجن رامپال نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس کے ہمراہ ریا چکرورتی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ View this post on Instagram میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے اپنی گرل...
پاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)پاکستان نے سوڈان کے شہر کدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سوڈان کے شہر کدوگلی میں ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی عبوری سیکیورٹی فورس برائے ابیئی (UNISFA) کے تحت خدمات انجام دینے والے بنگلا دیش کے 6 امن اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ...
ویب ڈیسک : پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خاتون نے بغیر ڈرائیور...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کے تہوار ہنوکہ کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی قیادت نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو پیش آنے والے اس حملے میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے واقعے کے بعد آسٹریلوی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے قبل کے عرصے میں آسٹریلیا کی پالیسیوں نے یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کو ہوا دی۔ سابق آسٹریلوی سفیر کا ردِعمل آسٹریلیا کے سابق سفیر برینڈن برن، جو فرانس اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، نے نیتن یاہو کے الزامات کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سیاست دان...
سڈنی واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول شروع ہوگا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، رسپانس سیکشن میں پولیس افسرز اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اضافی اسلحہ ہوتا ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے، رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نجی اسکول کے بچوں کو پکنک کے لیے لے جانے والی بس آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ کیفےبوگی کے قریب پیش آیا اور زخمی طلبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسکول بس پکنک کے لیے جا رہی تھی اور ڈرائیور نے کہا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔ تاہم مزید تحقیقات کے لیے واقعے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور...
بھارت اور افغانستان کی سازش، سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا، ویڈیو جاری
بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔ بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دے دیا۔ نوید اکرم نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اُن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔ نوید اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔ نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی ہے ۔ This is Naveed Akram. A Pakistani living in Sydney. His identity is falsely...
آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے ملزمان داعش کے وفادار تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور سے 6 سال قبل داعش سے روابط کے شبے میں تحقیقات بھی کی گئیں، حملہ آور آسٹریلین انٹیلی جنس ایجنسی کی نظروں میں تھا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم کا خیال ہے کہ نوید اکرم اور ساجد اکرم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا، بونڈی بیچ پر ان کی گاڑی میں داعش کے دو جھنڈے ملے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ نوید اکرم پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ اس کے والد کو پولیس...
علی رامے:امریکامیں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پاکستان اورامریکاکامشترکہ سکیورٹی نظام، پنجاب حکومت کی پاکستان اور امریکاکےسکیورٹی تعاون کےمعاہدےکی منظوری۔ پنجاب حکومت اورسکیورٹی ادارےوزارت داخلہ کیساتھ ہر طرح سےتعاون کریگی، امریکاسےمفرورمجرموں کی نشاندہی و گرفتاری کیلئےمعلومات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی مشترکہ کارروائیاں کریں گے، جعلی شناخت، انسانی سمگلنگ اور سنگین جرائم کے مقدمات میں تعاون ہوگا۔ امریکی ویزا کے خواہشمندوں کی سوشل میڈیا سکریننگ کا آغاز پنجاب میں چھپے مطلوب اور مفرور افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، بین الاقوامی جرائم کیخلاف پاکستان اور امریکاکا مشترکہ حفاظتی اقدام ہوگا، پاکستان میں سپیشل ٹاسک فورس بھی قائم ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سڈنی میں پیش آنے والے واقعے پر اسٹریلوی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے آسٹریلیا کی حکومت نے یہود مخالف جذبات پر تیل ڈالا، جب یہود مخالف جذبات بڑھ رہے تھے اس وقت آسٹریلیا کی قیادت خاموش رہی، روک تھام کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان داعش سے وفاداری کا اعلان کر چکے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک شخص سے چھ سال قبل بھی داعش سے ممکنہ روابط کے شبہے میں تحقیقات کی گئی تھیں اور وہ اس وقت سے آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر میں تھا۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم کا مؤقف ہے کہ نوید اکرم اور اس کے والد ساجد اکرم نے داعش سے وابستگی کا عہد کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بونڈی بیچ حملے کے بعد ملزمان کی گاڑی سے داعش کے دو جھنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں،...
یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکرز ندیم مبارک نے جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔رجب بٹ اورندیم مبارکنے لاہورکی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں،رجب بٹ اور ندیم مبارک نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ۔رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم مبارک نے این سی سی آئی اے کے2مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائرکیں۔ درخواستوںمیں موقف اپنایا گیا کہ ا این سی سی آئی اے کیمقدمات درست نہیں،تفتیش میں تعاون کے لئے بھی تیارہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے اور ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد و صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور دہشت گردی کی ہر صورت کے خلاف پاکستان کے اصولی موقف کو دہرایا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر رد...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور کہا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، لوگ فخر سے تہوار منائیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا امریکی صدر نے واقعے کے وقت جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر...
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تاخیر کشمیری نظربندوں سے متعلق مقدمات میں بھارتی عدالتوں کے متعصبانہ اور امتیازی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے اپنے نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت ملتوی کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کیس کو طول دینے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر بار بار التوا ایک پرانہ ہتھکنڈا ہے جس کا مقصد کشمیری سیاسی رہنمائوں کو بروقت عدالتی ریلیف...
روس کے سائبیرین شہر ٹومسک میں درجنوں افراد نے امریکی بچوں کے گیمنگ پلیٹ فارم روبلوکس پرعائد پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج روس میں عوامی اختلافِ رائے کا ایک نادر مظاہرہ تھا، کیونکہ اس پابندی پر عوامی ناراضی میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران روس میں سنسرشپ سخت ہے، ماسکو نے اسنیپ چیٹ، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک یا محدود کر رکھا ہے، جبکہ ریاست اپنے بیانیے کو سوشل میڈیا کے نیٹ ورک اور روسی میڈیا کے ذریعے پھیلا رہی ہے۔ Russians took to the streets in protest But not because of the war, in which Russian troops are killing civilians in...
کراچی: آئی آئی چند ریگر روڈ کیفے بوگی کے قریب اسکول وین فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے باعث متعدد طلبہ اور اساتذہ معمولی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زخمی طلبہ اور اساتذہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائِیور کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے بچے سیر و تفریع کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ پی ایس ایل نیویارک روڈ شومیں وسیم اکرم کے ہمراہ قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل پینل گفتگو میں شریک ہوئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں ہر کسی کی محنت شامل ہے، لیگ میں کھیلنے والے تمام کھلاڑی بہترین کرکٹ پیش کرتے ہیں۔ شان مسعود نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ صرف پی ایس ایل دیکھنے آتے تھے اور کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن اب لیگ میں شامل ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ سلمان علی آغا نے...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے نیٹو کی رکنیت کی دیرینہ خواہش ترک کرنے پر آمادہ ہے، بشرطیکہ مغربی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قانونی طور پر قابلِ عمل سلامتی کی ضمانتیں فراہم کریں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے اس پیشکش کو یوکرین کی جانب سے ایک بڑی رعایت اور سمجھوتہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیٹو کی رکنیت کو روسی حملوں کے خلاف سب سے مضبوط دفاع سمجھا جاتا تھا، تاہم امریکا اور چند یورپی شراکت دار اس کی حمایت نہیں کرتے۔ زیلنسکی نے واضح کیا کہ سلامتی کی ضمانتیں عملی اور قانونی ہونی چاہئیں تاکہ روس دوبارہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90 این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران انتہائی تیز ی سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بدقسمتی سے ترغر...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شمال میں گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کے پہلے مرحلے کے دوران 2 جذباتی اور افسوسناک واقعات پیش آئے۔ ایک واقعے میں دیہاتیوں نے ایک وفات پاجانے والے امیدوار کو سرپنچ منتخب کر لیا، جبکہ ایک دوسرے واقعے میں ایک خاتون اپنے بھائی کی انتخابی شکست کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: راجنا سرسیلہ ضلع میں ویمولاواڈا اربن منڈل کی چنتلٹانہ گرام پنچایت کے ووٹروں نے 50 سالہ چیرلا مرلی کو سرپنچ منتخب کیا، حالانکہ وہ پولنگ سے چند روز قبل 4 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے تھے۔ چونکہ میدان میں مزید 5 امیدوار موجود تھے، اس لیے انتخابی حکام نے...
حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا:آسٹریلوی وزیرداخلہ TOPSHOT - Police walk on a street after a shooting incident at Bondi Beach in Sydney on December 14, 2025. Australian police said two people were in custody following reports of multiple gunshots on December 14 at Sydney's famed Bondi Beach, urging the public to take shelter. (Photo by DAVID GRAY / AFP via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ سڈنی کی بونڈائی بیچ پر حملے کے بعد شہریوں کو اسلحہ رکھنے کے لائسنس کے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم کا...
سوموار اور منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں اور شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا محمکہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے میں صبح و رات کے اوقات میں دھند یا اسموگ چھائی رہے گی، بعض جگہیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ آج کم سے کم درجہ حرارت کچھ شہروں میں یوں ریکارڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سڈنی میں مقیم پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو جھوٹے طور پر حملہ آور قرار دیا گیا، جس سے گمراہ کن تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔نوید اکرم نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان کی تصویر اور نام استعمال کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا تشدد کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور اس بے بنیاد مہم نے ان کی ذاتی سلامتی اور...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کےدوران دہشت گردی کے ایک ہزار 588 واقعات ہوئے جن میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18اہلکار بھی شہید ہوئے، فیڈرل کانسٹیبلری کے124 جوان شہید اور244 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 واقعات بنوں ریجن میں درج ہوئے۔ بنوں میں سب سے زیادہ 41 پولیس اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے، بنوں ریجن میں...
مریدکے(نیوز ڈیسک) جی ٹی روڈ پر شیخانوالہ پمپ کے قریب مزدا ٹرک نے پیدل جانے والوں کو کچل دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون اور 2 مرد شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے ایک مرد اور خاتون کو بیہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سٹی پولیس نے واقعے سے متعلق قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر اتوار کی شب یہودی تہوار ہنوکہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم 16افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جب کہ سب سے بڑی عمر کے مقتول کی عمر 87 سال بتائی گئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق پیر کی صبح تک کم از کم 40 زخمی افراد اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ حملہ آور باپ اور بیٹا نکلے نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے کمشنر مال لینن کے مطابق، فائرنگ کرنے والے افراد باپ اور بیٹا تھے۔ 50 سالہ باپ پولیس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بونڈائی بیچ حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کیخلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور...
سیالکوٹ: سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں میلے میں آسمانی جھولے (فیرس وہیل) سے گر کر دو کمسن بچیاں شدید زخمی ہوگئی۔ فیرس وہیل سے گرتی ہوئی بچیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم واقعے کے بعد انتظامیہ غائب رہی، میلے میں ناقص انتظامات اور سیکیورٹی کی عدم موجودگی نے دو بچیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور غیر محفوظ جھولوں کی اجازت کیوں دی گئی۔ مقامی شہری کا کہنا تھا کہ میلے کی اجازت دینے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ 1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کےغازی لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ) نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی اور لیفٹیننٹ سالار بیگ کی بہادری کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ 1971 کی جنگ کے دوران میرے بڑے بھائی سالار بیگ، لیفٹیننٹ تھے۔ سالار اکتوبر 1971 میں مشرقی پاکستان میں تعینات ہوئے، میرے والد صاحب فوجی تھے، ان کا ایمان بہت پختہ تھا، 21 نومبر 1971 کو بھارت نے ایسٹ پاکستان پر حملہ کر کے جنگ شروع کی۔ بھارت کو اندازہ ہو گیا تھا کہ مکتی باہنی سے مطلوبہ کامیابی نہیں ملی، غریب پور میں بھارت نے...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا ہے۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ ابھی اس کو پرسوں کے لیے رکھ لیتے ہیں، اس کے بعد دیکھ لیں گے کیا آڈر آتا ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ورزش کے لیے جم جانا بالکل بھی ضروری نہیں۔ آپ گھر پر رہتے ہوئے بھی سادہ ورک آؤٹ کرکے فٹ رہ سکتے ہیں۔ گھر پر ورزش نہ صرف وقت کی بچت کرتی ہے بلکہ آرام دہ ماحول میں باڈی کو فٹ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ باقاعدہ ہوم ورک آؤٹ کرنے سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے، وزن قابو میں رہتا ہے اور توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ آسان ہوم ورک آؤٹ رُوٹین روزانہ صرف 30 منٹ کی ورزش جسمانی صحت کے لیے کافی ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ہلکی اسٹریچنگ، اسکواٹس، لینجز اور پش اپس کو روزانہ کی ورزش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسکواٹس: ٹانگوں اور کولہوں...
سان فرانسسکو، امریکا میں ایک بہت ہی نایاب اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک عورت نے بغیر ڈرائیور چلنے والی خودکار ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دیا۔ سان فرانسسکو میں ایک خاتون Waymo نامی خودکار ڈرائیور ٹیکسی میں اسپتال جاتے ہوئے بچے کو جنم دے بیٹھی۔ خاتون نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا جانے کے لیے Waymo robotaxi بک کی تھی، لیکن راستے میں لیبر شروع ہوگیا۔ اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی خاتون نے گاڑی کے اندر بچے کو جنم دیا۔ Waymo کمپنی کی سپورٹ ٹیم نے گاڑی کے اندر غیر معمولی صورتحال محسوس کی جس پر ٹیم نے مسافر سے رابطہ کیا اور 911 ایمرجنسی کو اطلاع دی۔ اس دوران گاڑی خود بخود چلتی رہی اور ماں اور بچہ دونوں کو محفوظ طریقے سے...
بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ایک اہم عالمی اتحاد ’’پیکس سیلیکا‘‘ سے باہر کر دیے جانے کے بعد بھارتی حکومت کو شدید سفارتی دباؤ اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی اپوزیشن نے اس فیصلے کو وزیرِاعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی اتحاد سے بھارت کو کیوں نکالا گیا۔ اپوزیشن رہنما جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی پیش رفت نے بھارت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ جے رام رمیش کے مطابق 10 مئی کے بعد بھارت کو کسی...
مجھے حیرت بھی ہوتی ہے اور دکھ بھی، جب کوئی بیوی، بیٹی یا بہن اپنے ماں باپ کے ساتھ میرے چیمبر میں آتی ہے اور پہلے وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھ جاتے ہیں اور پھر جب انہیں یہ یقین ہوجاتا ہے کہ اب آفس میں صرف وکیل اور وہ ہیں تو پھر آہستہ آہستہ وہ بتلاتے ہیں کہ ان کی بیٹی کو طلاق چاہیے۔ بہت سے کیسز میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ شادی تو بہت دھوم دھام سے اور سب کی شراکت داری سے ہوئی تھی مگر سب سے اہم نکتہ یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا کہ لڑکا اور لڑکی جنہیں ہم اس بندھن میں باندھ رہے ہیں، ان میں لچک اور برداشت کا...
— فائل فوٹو قومی ایئرلائن نے عملے کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی تردید کر دی۔قومی ایئرلائن نے عملے کی گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کُن قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ایئر لائن کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک ٹوئٹ جس میں قومی ایئر لائن کی ایک مخصوص پرواز کے تمام عملے کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔قومی ایئر لائن نے تصدیق کرتے ہوئے...
سال 2025 کی 5ویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آج سے ملک بھر میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ جس کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ مہم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: انسداد پولیو ویکسینیشن مہم: آصفہ بھٹو نے والدین سے اہم اپیل کردی این ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے...
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم کا خیال ہے کہ نوید اکرم اور ساجد اکرم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا، بونڈی بیچ پر انکی گاڑی میں داعش کے دو جھنڈے ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے ملزمان داعش کے وفادار تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور سے 6 سال قبل داعش سے روابط کے شبے میں تحقیقات بھی کی گئیں، حملہ آور آسٹریلین انٹیلی جنس ایجنسی کی نظروں میں تھا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم کا خیال ہے کہ نوید اکرم اور ساجد اکرم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا،...
پاکستان کے سینئر اور ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے اس بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے جس میں انہوں نے باوضو ہو کر اداکاری کرنے کا ذکر کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہماری قوم جاہل ہے، بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا اور اسے مذاق کا نشانہ بنایا حالانکہ ان کا مقصد صرف بزرگوں کی سکھائی ہوئی ایک نیک نصیحت کا حوالہ دینا تھا۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ یہ نصیحت کی ہے کہ گھر سے کام کے لیے وضو کر کے نکلو تاکہ اللہ تعالیٰ رزق میں برکت عطا فرمائے۔ تاہم ان کے مطابق بعض افراد نے اس...
یہ سوال بظاہر سادہ ہے مگر اپنے اندر تہذیبی، سماجی اور فکری رجحان رکھتا ہے کہ جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟ یا یوں کہیے، پاکستان میں شہر اور ادیب کے درمیان وہ بامعنی رشتہ کیوں قائم نہ ہو سکا جو جرمنی جیسے معاشروں میں برسوں سے زندہ ہے۔ یہ محض ایک ادبی اسکیم کا فقدان نہیں بلکہ ہمارے مجموعی رویّے، ترجیحات اور اجتماعی شعور کی عکاسی ہے۔ جرمنی میں شہر بولتے ہیں۔ ان کی گلیاں، ریلوے اسٹیشن، پرانی عمارتیں، جنگوں کے زخم اور تعمیرِ نو کے خواب، سب ادب میں ڈھلتے ہیں۔ ٹاؤن رائٹر اس آواز کو سنتا ہے، جذب کرتا ہے اور لفظوں میں منتقل کرتا ہے۔ مزید پڑھیں:عینی آپا تھیں تو پاکستانی ٹاؤن رائٹرز...
ذرائع کے مطابق ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ”ووٹ چور گدی چھوڑ” ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ قوم کو ختم کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ووٹ چوری میں ملوث ہیں، وہ غدار ہیں اور ان غداروں کو ووٹنگ کے حق اور آئین کو بچانے کیلئے اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ”ووٹ چور گدی چھوڑ” ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ قوم کو ختم کر دے گا۔ بی...
سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان کردیا
سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز سڈنی (آئی پی ایس) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پولیس نے دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد باپ بیٹا تھے، جن میں سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فائرنگ یہودی برادری کی ایک تقریب کے دوران کی گئی۔ ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور زخمی...
لاہور کا اے کیو آئی 181 پر آگیا جو نصف دسمبر میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سطح ہے۔ پنجاب حکومت کے فوری اینٹی اسموگ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جس کا واضح ثبوت فضائی معیار میں بہتری ہے۔ لاہور میں آج ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے سبب اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے اور موسمی حالات سازگار رہے گا۔ اینٹی اسموگ پلان پر زیرو ٹالرنس کے تحت عمل درآمد جاری ہے۔ اسموگ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیز کر دی گئیں جبکہ صنعتی اخراج، اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سخت...
اب گوگل ٹرانسلیٹ میں محاورات اور پیچیدہ جملوں کا ترجمہ فراہم کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی ہے۔ گوگل اب عام لفظ بہ لفظ ترجمہ سے آگے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر ان حالات میں جہاں جملے کے معنی محاوروں یا مثالوں میں پوشیدہ ہوں۔ گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جنریٹو اے آئی (جیمنی) جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے، جس سے محاورات، سلینگ (slang) اور ثقافتی حوالوں کو لفظ بہ لفظ نہیں بلکہ معنی اور سیاق و سباق کے مطابق سمجھنے اور ترجمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یعنی اگر کوئی فقرہ محاورہ ہے تو سسٹم اب بہتر انداز میں اُس کے مفہوم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، بجائے محض انفرادی الفاظ کے ترجمے کے۔...
جرمن حکومت نے افغان مہاجرین سے متعلق ایک بڑا اور سخت فیصلہ کرتے ہوئے افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نیوز کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات، جرائم میں ملوث افغان باشندوں اور افغانستان میں طالبان حکومت کی شدت پسندانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جرمنی نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بھی محدود کر دیے ہیں، جبکہ افغان طالبان پر دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کے الزامات نے عالمی برادری میں تشویش بڑھا دی ہے۔ جرمن حکومت کا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کوئی نئی انٹری ممکن نہیں۔ ڈی ڈبلیو نیوز کے مطابق جرمنی نے...
سردیوں کا آغاز ہوتے ہی بچوں کی صحت والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتی ہے۔ گرمیوں کے بعد تیزی سے بدلتا ہوا موسم، ٹھنڈی ہوائیں اور درجہ حرارت میں اچانک کمی بچوں کو نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کے مسائل سے دوچار کرتی ہے۔ خاص طور پر کم عمر بچے، جن کا مدافعتی نظام ابھی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہوتا، بدلتے موسم سے بہت جلدی متاثر ہو جاتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ بروقت احتیاط اور روزمرہ عادات میں معمولی تبدیلی ہے۔ اگر مائیں چند بنیادی باتوں کا خیال رکھیں تو بچوں کو اکثر موسمی امراض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ گرم کپڑے، خاص احتیاط...
طاہر جمیل :قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور میں پانچ سال سے کم عمر 22 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’پولیو فری پنجاب‘‘ کے ویژن کے تحت اس مہم کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈی ایچ کیو میاں میر ہسپتال میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بھی موجود تھے۔ سستی اورمعیاری اشیاء...
پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں (FM-90(N) ER) سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ مزید پڑھیں:امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کے دوران ہوائی ہدف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کو تقویت ملی۔ ISPR Rawalpindi, 15 December, 2025: Pakistan Navy successfully conducted a Live Weapon Firing (LWF) of the FM-90(N) ER Surface-to-Air Missile in the North Arabian Sea.@AmirSaeedAbbasi @Aadiiroy2 pic.twitter.com/tIHqg6QB1w — Media Talk (@mediatalk922) December 15, 2025 کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس مشق کا مشاہدہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عملی قابلیت کو سراہا۔...
سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کشمیر کمپین گلوبل کے رہنما ڈاکٹر محمد اشفاق اور ظفر قریشی نے بھی خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمپین گلوبل نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں پیٹربرو برطانیہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں کونسلرز کے ساتھ ساتھ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ سیمینار میں خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کشمیر کمپین گلوبل کے رہنما ڈاکٹر محمد اشفاق اور ظفر قریشی نے بھی خطاب کیا۔ دیگر شرکاء میں سابق لارڈ میئر راجہ اختر، کونسلرز امتیاز علی اورنگزیب، سابق کونسلر...
پولیس کے مطابق ساجد اکرم گزشتہ 10 برس سے اسلحہ لائسنس کا حامل تھا اور ایک گن کلب کا باقاعدہ رکن بھی تھا۔ اس کے قبضے سے چھ ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، جن کے فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پولیس نے دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد باپ بیٹا تھے، جن میں سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فائرنگ یہودی برادری کی ایک تقریب کے دوران کی گئی۔ ہلاک ہونے...
معروف امریکی یہودی فلم ساز، اداکار اور ڈائریکٹر رابرٹ راب رینر اور ان کی اہلیہ مشیل سنگر رینر کو ان کے برینٹ ووڈ، کیلیفورنیا کے اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کو قتل کا مشتبہ کیس قرار دیا ہے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو 14 دسمبر 2025 بروز اتوار دوپہر تقریباً 3:30 بجے ایک میڈیکل ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ موقع پر پہنچنے پر 78 سالہ مرد اور 68 سالہ خاتون کے مردہ جسم گھر کے اندر ملے، غالب امکان ہے کہ وہ رابرٹ راب رینر اور ان کی اہلیہ مشیل ہیں کیونکہ ان کی عمریں رینر اور ان کی اہلیہ کے مماثل تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کے جسموں پر خنجر کے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کی ایک پرواز کا پورا عملہ لاپتا ہو گیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے اس خبر کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’پاکستان مخالف عناصر‘ کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا پی آئی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری بیان میں کہا کہ بعض پاکستان مخالف حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کی ایک مخصوص پرواز کا مکمل عملہ لاپتا ہے، جو سراسر بے بنیاد ہے۔ A tweet, circulated by certain anti-Pakistan...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا اور سوگ کے موقع پر سادگی کو فروغ دینا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق فوتگی جیسے حساس موقع پر دکھاوے اور غیر ضروری اخراجات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جلد ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔ *بڑی خبر* *پنجاب حکومت کا فوتیدگی پر کھانا پکانے کی رسم پر پابندی کا فیصلہ. *لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتیدگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم...
ملاقات میں کشمیریوں کی دہائیوں سے درپیش مشکلات اور مسلسل عالمی آگاہی کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کاز کے دیرینہ حامی اور ترک رکن پارلیمنٹ استاد مصطفی کایا نے واشنگٹن میں ڈاکٹر غلام نبی فائی سمیت کشمیری رہنمائوں سے ایک ملاقات میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے جو ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ استاد مصطفی کایا کی میزبانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے جن کی کشمیر کاز سے غیر متزلزل وابستگی ترکی میں برسوں کی مسلسل وکالت سے ظاہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کایا نے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ سینٹر (ESAM) کے پلیٹ فارم سے انقرہ اور دیگر...
ویب ڈیسک : معروف روحانی شخصیت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا انتقال جھنگ میں ہوا، ان کی نماز جنازہ کل بروز پیر جھنگ میں ادا کی جائے گی۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر ہم سب تعزیت کے مستحق ہیں، یہ ہم سب کے لیے مشترک حادثہ ہے، پیر ذوالفقار نقشبندی تصوف کی آبرو اور علم وعمل کے سالار تھے، انہوں نے نصف صدی سے زیادہ تصنیف وتالیف ، وعظ و نصیحت کی خدمات سرانجام دیں۔...
تینوں تہواروں کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے گائیڈ لائنز و احکامات جاری کردئیے۔ آئی جی پنجاب سمیت سی سی پی او لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل، سٹی و ڈسڑکٹ پولیس حکام کمشنرز و ڈیپٹی کمشنرز کو سیکورٹی گائیڈ لائن بارے میں مراسلہ ارسال کیا گیا۔ گرجا گھروں، سفارتی مشنز اور عوامی مقامات پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رھے گی ۔ کرسمس و نئے سال پر امن وامان یقینی بنانے کے لیے اضلاع کو جامع سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے احکامات دیے گئے۔ تمام گرجا گھروں میں واک...
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام عظیم الشان نمائش کا انعقاد کراچی ایکسپو میں کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی نمائش پاکستان کی کنزیومر ٹریڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ ساتواں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ فیئر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار اور تاریخی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ نمائش میں 52,000 سے زائد کاروباری و عوامی وزیٹرز کی شرکت، جن میں امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور کارپوریٹ خریدار شامل تھے۔ شرکاء کی بھرپور شرکت پاکستان کی بڑھتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ چار روزہ نمائش کے دوران 123 ملین ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے...
ویب ڈیسک :سری نگر ہائی وے پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں معروف صحافی اور سینئر ٹی وی اینکر راجہ مطلوب طاہر جاں بحق ہوگئے, اس المناک واقعے نے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں اور عوام کو بھی گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ راجہ مطلوب مشہور اینکر وسیم بادامی کے انتہائی قریبی دوست تھے۔ وسیم بادامی جو دو دہائیوں سے شوبز اور کرنٹ افیئرز پروگرامز کی میزبانی کر رہے ہیں اس خبر سے شدید متاثر ہوئے اور سوشل میڈیا پر دعا کی درخواست کرتے ہوئے اپنے دوست کے لیے اللہ کی رحمت اور مغفرت مانگی۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز وسیم...
چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے ایک انجینئر لی کو کام کے دوران طویل بیت الخلا کے وقفے لینے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا، جس پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بواسیر کے مریض ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اپریل اور مئی 2024 کے دوران لی نے 14 بیت الخلا کے وقفے لیے، جن میں سب سے طویل وقفہ 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ مزید پڑھیں: بھارتی مسافر کا ’یادگار‘ ہوائی سفر، ممبئی سے بنگلورو تک وقت بیت الخلا میں گزرا لی نے کمپنی کے خلاف عدالت میں غیر قانونی برطرفی کا مقدمہ دائر کیا اور 3 لاکھ 20 ہزار یوآن (قریباً 45,000 امریکی ڈالر) معاوضے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بواسیر کی دوائیں اور جنوری میں اسپتال میں...
سعودی عرب جنوری 2026 سے غیر سعودی افراد کے لیے جائیداد کی ملکیت اور ریئل اسٹیٹ حقوق سے متعلق ایک نظرثانی شدہ قانونی نظام نافذ کرنے جا رہا ہے، جو مملکت میں غیر ملکیوں کی جائیداد ملکیت کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ وزیرِ بلدیات و ہاؤسنگ ماجد الحقیل کے مطابق نئے نظام کے تحت غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں رہائشی جائیداد خریدنے کی اجازت ہوگی، تاہم مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ اور ریاض سمیت 4 شہروں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے قواعد کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ایک رہائشی یونٹ کے مالک بن سکیں گے، جبکہ غیر مقیم غیر ملکیوں کو صرف...
خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون آمادہ ہو گئی؟
’تقریباً رات 2 بجے کے قریب پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کی اور ایسے افراد کو گرفتار کرنا شروع کیا جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا۔ یہ کارروائی کئی گھنٹے جاری رہی، اس دوران درجنوں افراد گرفتار ہوئے۔‘ یہ کہنا تھا پشاور کے ڈبگری کے رہائشی سہیل خان کا۔ سہیل خان پشاور میں چپل بنانے والی دکان میں کاریگر ہیں۔ ان کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات ان کے کئی افغان پڑوسیوں کو گرفتار کیا، جبکہ بعض چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ سہیل خان نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے اُن گھروں پر چھاپے مارے جن میں افغان باشندے رہائش پذیر تھے۔ سہیل کے ساتھ دکان میں کام کرنے...
جدید ریفریجریشن کی سہولت سے بہت پہلے سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر ایجاد استعمال کی جاتی تھی جسے قِربہ کہا جاتا ہے۔ یہ روایتی مشکیزہ جانوروں کی کھال سے تیار کیا جاتا تھا اور نسلوں تک صحرائی زندگی کا لازمی حصہ رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق قِربہ کو عموماً کھلی فضا میں، لکڑی کے سادہ 3 پایوں والے اسٹینڈ پر لٹکایا جاتا تھا۔ بخارات کے قدرتی عمل کے ذریعے اس میں موجود پانی ٹھنڈا رہتا تھا، جو سخت صحرائی موسم میں مقامی لوگوں کی خود انحصاری اور ذہانت کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: جاپانی کمپنی نے گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنے والا ’کول پینٹ‘...
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام—فائل فوٹو مسلم لیگ ن امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اپنے صوبے کے اسپتالوں اور صحت بحران پر بات سے گریزاں ہیں۔ سہیل آفریدی کی تقریر زمینی حقائق کے خلاف تھی۔مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ زیرو کرپشن کے دعوؤں کے باوجود بی آر ٹی اور صحت کارڈ اسکینڈلز سامنے آئے ہیں، اسی طرح بلین ٹری، گندم اور دیگر اسکینڈلز نیب وعدالتی رپورٹس میں موجود ہیں۔مسلم لیگی رہنما نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب کچھ شفاف ہے تو نوجوان دربدر کیوں ہیں؟ صوبے میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے ، سہیل آفریدی...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے یہودی، صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے دہشتگردانہ منصوبوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور کہیں کہ صیہونی رژیم ان کی نمائندہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "اسامہ حمدان" نے کہا کہ حماس نے گزشتہ 4 دہائیوں سے مسئلہ فلسطین میں اہم کردار کیا۔ یہ تحریک قابضین کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی ایک صدی پر محیط مزاحمت کا تسلسل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قابضین، مقاومت کی تصویر مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مقاومت حماس کا نہیں بلکہ قومی فیصلہ ہے۔ اسامہ حمدان نے...
آبِ حیات کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جانا چاہیے، کیونکہ ملک میں پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ ایسے میں چارسدہ میں ایک ماحول دوست سروس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں نہ صرف صفائی کی جاتی ہے بلکہ پانی کے تحفظ پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، احسن اقبال ’اب آپ کی گاڑیوں کو وہ صفائی ملے گی جو نہ صرف شاندار ہے بلکہ ہمارے ماحول کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔‘ وہاں پر موجود ایک ذمہ دار نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اس سروس اسٹیشن میں ہم صرف گاڑیاں نہیں دھوتے، بلکہ پانی بھی بچاتے ہیں۔ مزید...
ہاتھ نہ ہونے کے باوجود زہرا عباس نے زندگی میں ہمت اور محنت کی جو مثال قائم کی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ زہرا عباس دونوں ہاتھوں سے محروم ایک باہمت فنکارہ ہیں، جو اپنے پاؤں سے شاندار پینٹنگز تخلیق کرتی ہیں۔ زہرا عباس اپنے تمام کام ہاتھوں کی بجائے پاؤں کے ذریعے انجام دیتی ہیں، چاہے وہ کھانا کھانا ہو یا روزمرہ کے دیگر معمولات۔ ان کی یہ مہارت اور جادو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: مہندی کے رنگوں سے مستقبل سنوارنے والی باہمت لڑکی کی کہانی انہوں نے اپنی معذوری کو کبھی کمزوری نہیں بنایا بلکہ اسے اپنی زندگی کا سہارا بنایا۔ زہرا عباس نے ’Without Hands GB Talent‘ کے نام سے اپنی چھوٹی...
بورےوالا اور اس کے گردونواح میں شدید دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دھند کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور مسافروں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اشاروں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال ملازمتوں کے مستقبل کے بارے میں نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔ مختلف شعبوں میں مشینیں انسانی محنت کی جگہ لے رہی ہیں، جس کے باعث قریباً ہر میدانِ عمل سے تعلق رکھنے والے ملازمین شدید تشویش کا شکار ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ متعدد روایتی پیشے تیزی سے اے آئی کی نذر ہوتے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایکس اے آئی میں ڈاؤن سائزنگ، 500 سے زیادہ ملازمین نوکری سے فارغ واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2030 تک دنیا بھر میں 92 ملین ملازمتیں ختم ہو جائیں گی، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں کام...
’موت یا حقیقی آزادی‘: سہیل آفریدی کو عمران خان کا پیغام موصول، بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ کے پی سے کیا چاہتے ہیں؟
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام انہیں موصول ہو چکا ہے، اور وہ حقیقی آزادی لے کر ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پیغام مجھے مل چکا ہے، ’آزادی یا موت‘، اب ہم ہم حقیقی آزادی لے کر ہی رہیں گے۔ مزید پڑھیں: کوہاٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ: عمران خان کا پیغام آ چکا، اب آزادی یا موت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گزشتہ روز کوہاٹ میں جلسے سے پُرجوش خطاب میں انہوں نے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان کا جیل...
ملک کے مختلف شہروں کی فضا انتہائی آلودہ قرار دی گئی ہے، لاہور 337 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی کا ایئر انڈیکس 207 ریکارڈ کیا گیا ہے اور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں اس کا تیسرا نمبر ہے۔ پنجاب میں شدید دھند، موٹروے مختلف مقامات پر بندپنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب موٹرویز کے مختلف سیکشنز آمدورفت کیلئے بند کردیے گئے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق نارووال 305 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے۔حافظ آباد کا اے کیو آئی 256، چکوال کا 251 اور گوجرانوالہ کا 244 ریکارڈ کیا...
سڈنی؍ اسلام آباد؍ واشنگٹن (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے تقریب پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر پیش آیا، جہاں 2 مسلح افراد نے شرکاء تقریب پر فائر کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار ’’حنوکا‘‘ کی تقریب کے دوران پیش آیا جبکہ فائرنگ کے بعد پولیس نے...
سہولت بازار اتھارٹی کیلئے سوئٹرز لینڈ کے مستند ادارے کی طرف سے سرٹیفکیٹس، سستی، معیاری اشیا عوام کا حق: مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز کا پنجاب، شاندار اور بے مثال-مریم نواز شریف کی ٹیم پنجاب نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اورآئی ایس او 27001سرٹیفکیٹ کا اجراء کر دیا گیا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او901 اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کے مجموعی طور پر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میںFM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر پاور کے مظاہرے کے دوران، پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا...
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ایک ملاقات میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ سمارٹ بنائو۔ رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیرآج سے ہو گا جو 21 دسمبر 2025ء تک جاری رہے گی۔ رواں سال کی آخری پولیو مہم 15سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ15 سے21 دسمبر2025 ء تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسینیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45.4 ملین بچوں کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے گوالمنڈی لاہور میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ ورکر شاہد غوری کے گھر جا کر ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ نے کہا حکومت کی انتھک محنت اور لگن کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر آ رہا ہے۔ عالمی سطح پر بھی ملک کے مقام اور اہمیت میں دوچند اضافہ ہوا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دہشتگردی کے عفریت کے خلاف ایک جنگ جاری ہے جس میں ہماری بہادر افواج کے...
لاہور (نامہ نگار) ڈی ایس پی عثمان حیدر گجرکی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کو چھری کے وار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان حیدر گجر نے بطور ڈی ایس پی کاہنہ تعیناتی کے دوران 18 اکتوبر کو اپنی مدعیت میں تھانہ برکی میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کی بیوی سمیعہ عثمان اور بیٹی خنسا عثمان کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جبکہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی سالی اور ساس نے اپنے داماد ڈی ایس پی عثمان حیدر کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو درخواستیں دیں کہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ 9 مئی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کو یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتے تھے۔ مجھے بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف کے بیان کی مذمت کرو میں نے کہا نوازشریف میرا لیڈر ہے میں کیسے مذمت کروں۔ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ نوازشریف کے بیان کی مذمت کر دیں گے توآپ کے نیب کیسز ختم ہو جائیں گے، میں نے کہا مجھے یہ قابل قبول نہیں۔
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے۔ اگلے10 برس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خود مختاری مستحکم کر لیں گے۔ تین سے چار کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ تین سے چار کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کرتے ہیں اور پاکستان کا شمار کرپٹو اپنانے والے دنیا کے تین ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بائنانس، ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فیض حمید کو سزا ملنے سے احتساب کے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مظفر گڑھ میں سابق ایم این اے مہر ارشاد احمد سیال کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ بڑے لوگوں کو سزا دینے کا نظام نہیں ہے تاہم یہ تصور غلط ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ جیلیں ہم نے بھی خوش اسلوبی سے کاٹی ہیں۔جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام کوششیں اب بھی جاری رکھیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب اور مظفر گڑھ کی ترقی کیلئے کئی منصوبے شروع کئے ،ترکیہ...
کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے۔ کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جج سے ملنے جاتے ہیں ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا، جنہوں نے ہمارے منڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی انہوں ڈاکہ ڈالا ہوا ہے، ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس رات کو میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکی دیتے ہیں۔ عمران خان نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے،...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ )پنجا ب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ میں بغیر کسی خوف کے ہر مذہب کی نمائندگی ہے، جنہوں نے ملک پر 4 سال قبضہ کیے رکھا، ان سے بھی قبضہ چھڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں 1100 الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پنجاب اور پاکستان کی ترقی واپس آگئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ واپس آرہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو بحال کیا، 25 سال بعد لاہور فروری میں بسنت منائے گا۔
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سوات میں اطالوی آثارِ قدیمہ مشن کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر شرکت کی۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اس وقت اٹلی کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ آئی سی سی آر او ایم کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے دیرینہ شراکت داری کو سراہا اور اسے مشترکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، تعلیمی تبادلوں اور ادارہ جاتی روابط...
لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) سلسلہ نقشبندیہ کی معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی یکم اپریل 1953ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بزرگ عالم دین پیر ذوالفقار احمد نقشبندی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا کی وفات حسرت آیات پر دل گرفتہ ہوں اور پیر صاحب سے تعلق کی بنیاد پر ہم سبب مستحق تعزیت ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے مشترک حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر ذوالفقار نقشبندی تصوف کی آبرو اور علم وعمل کے سالار تھے۔ اسلاف کی یادگار تھے۔ اللہ...
اسلام آباد(خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں مختلف وفود نے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی معاشی سیاسی اور سماجی صورتحال تجارت سرمایہ کاری صنعت معدنیات اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفود نے پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے، بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کی ترقی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں سیدال خان نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کا شعبہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور ان قیمتی قدرتی وسائل کے مثر استعمال سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ مائنز اینڈ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی متناسب نمائندگی کے تحت شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ سیاست کو وڈیرہ شاہی، جاگیرداروں کے چنگل سے نجات اور عوام کو سرمایہ کی طاقت سے یرغمال بنانے والوں سے آزاد کرانے کے لیے متناسب نمائندگی کے تحت الیکشن ہی بہترین جمہوری عمل ہے۔ تھانہ کچہری کا موجودہ نظام چند طاقتوروں کے لیے ہے، اس سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا، پولیس اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کے دوران خدمات سرانجام دینے والے ذمہ داران و کارکنان کے اعزاز میں اقبال پارک، مینار پاکستان استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے اکیس دسمبر کو بااختیار...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع کیلئے سپہ سالار کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں، آپ مودی ہاتھ پر بیعت کرتے تو کریں آپ کو مودی مبارک ہو، جہاد ہے میدان میں اگر ضرورت پڑی تو حاضر ہیں، دفاع سلامتی و استحکام کیلئے مدارس محراب و منبر حاضر ہیں، پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جس کا بنیادی مقصد ملکی حالات پر غور و خوض کرنا تھا۔ فلسطین سوڈان و کشمیر کے مسئلہ داخلی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان علماء کونسل ملک گیر سطح پر مہم شروع کر رہے ہیں جس کا مقصد خلافت راشدہ کا نظام لانا ہے۔...
SYDNEY: سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر ہونے والے ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعے پر پاکستان، عرب ممالک سمیت ترکی، ایران اور افریقی یونین نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت اور آسٹریلیا سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی...
ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نے سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سڈنی کے ساحلی علاقے میں مسلح افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔آسٹریلوی پولیس نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مسلم کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں تشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کی کوئی جگہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے یوکرین کے صدر کے ساتھ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برلن میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔ امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف، ان کے داماد جیرڈ کشنر اور دیگر حکام شامل تھے۔ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور امن منصوبے سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران امن معاہدے کے 20 نکاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کو انتہائی خوفناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار منانے والوں کو کسی قسم کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے اور لوگوں کو اعتماد کے ساتھ اپنے تہوار منانے چاہییں۔صدر ٹرمپ نے واقعے کے دوران جان کی پروا نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے والے شخص کو بہادر اور قابلِ احترام قرار دیا، اور کہا کہ اس شخص کی جرات مندی کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حملے...