لاہور (نامہ نگار) ڈی ایس پی عثمان حیدر گجرکی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا۔ ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کو چھری کے وار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان حیدر گجر نے بطور ڈی ایس پی کاہنہ تعیناتی کے دوران 18 اکتوبر کو اپنی مدعیت میں تھانہ برکی میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کی بیوی سمیعہ عثمان اور بیٹی خنسا عثمان کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جبکہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی سالی اور ساس نے اپنے داماد ڈی ایس پی عثمان حیدر کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو درخواستیں دیں کہ انہیں شبہ ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ سمیعہ عثمان حیدر کی پہلی بیوی تھی، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے سمیعہ کے نام 10 مرلہ پلاٹ بھی خرید رکھا تھا۔ پلاٹ فروخت کرنے پر دونوں میاں بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ جس پر ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی سمیعہ اور بیٹی خنسا کو چھری سے وار کر کے قتل کیا۔ بیوی کی لاش شیخوپورہ جبکہ بیٹی کی لاش کاہنہ کے علاقے میں پھینک دی تھی۔ گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کی نشاندہی پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے دونوں نعشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ پولیس حکام نے فرانزک رپورٹ ملزم ڈی ایس پی کے سامنے رکھیں تو ملزم نے سچ اُگل دیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی ایس پی عثمان حیدر اور بیٹی

پڑھیں:

اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔ 

اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔

شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک