پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کےدوران دہشت گردی کے ایک ہزار 588 واقعات ہوئے جن میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18اہلکار بھی شہید ہوئے، فیڈرل کانسٹیبلری کے124 جوان شہید اور244 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 واقعات بنوں ریجن میں درج ہوئے۔

بنوں میں سب سے زیادہ 41 پولیس اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے، بنوں ریجن میں 54 شہری شہید اور 125 زخمی ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 152 مقدمات درج ہوئے، یہاں137 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں 181 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور یہاں 38 شہری شہید اور 182 زخمی ہوئے، جنوبی وزیرستان میں 103 کیس درج ہوئے، یہاں 39 شہری شہید اور86 زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہری شہید اور زخمی ہوئے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق