بلوچستان اور پختونخوا میں رواں برس ہلاکتوں کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-08-21
کوئٹہ /پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اور پختونخوا میں رواں برس ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ علاوہ ازیںخیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں ہونیوالے جانی نقصان کی پولیس رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران دہشت گردی کے ایک ہزار 588 واقعات ہوئے جن میں223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 137 پولیس اہلکار شہید اور236 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18اہلکار بھی شہید ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے124 جوان شہید اور244 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں میں 348 دہشت گرد مارے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہید اور
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔