Express News:
2025-12-15@08:22:28 GMT

پی ایس ایل کا ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ہے، وسیم اکرم

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

پی ایس ایل نیویارک روڈ شومیں وسیم اکرم کے ہمراہ قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل پینل گفتگو میں شریک ہوئے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں ہر کسی کی محنت شامل ہے، لیگ میں کھیلنے والے تمام کھلاڑی بہترین کرکٹ پیش کرتے ہیں۔

 شان مسعود نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ صرف پی ایس ایل دیکھنے آتے تھے اور کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن اب لیگ میں شامل ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

 سلمان علی آغا نے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل کا پہلا سیزن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا اور اس دوران ان کا تجربہ شاندار رہا۔

 اس موقع پر کھلاڑیوں نے لیگ کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اس کے مثبت فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل وسیم اکرم

پڑھیں:

حیدرآباد: موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، زیر نظرتصویر میں ایک شخص سڑک کنارے گرم کپڑے فروخت کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-4-22

راصب خان جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملہ دہشتگردی قرار، فائرنگ کرنیوالے باپ بیٹا تھے، پولیس کا حملہ آوروں کی تلاش بند کرنے کا اعلان
  • سڈنی حملہ خوفناک، حملہ آور کو روکنے والا شخص بہادر اور قابل احترام ہے: ٹرمپ
  • پاکستان کا سڈنی حملے پر اظہار افسوس، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتے، مجبوری ہے، جعفر مندوخیل
  • زیتون کی کاشت کیلئے پاکستان کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے،رانا تنویر حسین
  • حیدرآباد: موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، زیر نظرتصویر میں ایک شخص سڑک کنارے گرم کپڑے فروخت کرتے ہوئے
  • اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا
  • حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت کا کامل نمونہ ہے، سید علی رضوی
  • اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو