پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں بلیو اکانومی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش شروع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے جو صوبے میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی اور تحقیقی منصوبے کے کامیاب نتائج کے بعد اس صنعت کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
مریم نواز شریف نے بتایا کہ اس جامع منصوبے میں جدید ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ اسٹوریج سہولیات اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہے تاکہ جھینگوں کی پیداوار سے لے کر برآمدات تک ایک مکمل ویلیو چین قائم کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ مارچ 2026 تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میں 5 ہزار 300 ایکڑ پر مشتمل جھینگا اسٹیٹس قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عالمی تحقیق و ترقی اور جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے عالمی معیار کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی ہے، جس سے اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مشینری موقع پر موجود ہے اور متعلقہ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 600 ایکڑ اراضی کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی بھی جاری ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز میں اس منصوبے کو کسانوں کے لیے حتمی شکل دے دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھینگوں کی افزائش
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔