نواز شریف 70 ہزار حرام ووٹ لے کر مسلط ہوئے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
ان کو لانے والوں کا چالان کون کریگا، 21 دسمبر کو ڈویژن دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف دھرنا دیں گے
ن لیگ سترہ سیٹیں بھی جیت نہیں سکی، نظام کی تبدیلی کی تحریک حکمرانوں کو فکس کرے گی، استقبالیہ سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف ستر ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا۔لاہور میں مینار پاکستان اجتماع عام کی کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگ سترہ سیٹیں بھی جیت نہیں سکی، نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا چالان کرے گی بلکہ ان کو فکس کرے گی۔ ملک میں تجربات ہوئے مارشل لاء ہو یا جمہوریت لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ چھبیس ویں اور ستائیس ویں آئینی ترمیم سے گلی سڑی عدلیہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کیلئے واحد آپشن ہے، بدل دو نظام نعرہ نہیں عوام کی خواہش ہے جو دبی ہوئی ہے، عوام پر شب خون مارا جاتا ہے جس کے خلاف ‘بدل دو نظام’ تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 21 دسمبر کو ڈویژن دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دھرنا دیں گے، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ لاتعلق ہونے یا ملک سے باہر جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک سے مایوس ہوکر باہر نکلنا افسوسناک ہے۔امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے بلدیاتی قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف تحریک شروع کی جس کے بعد اب پورے پاکستان سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، یہ لولا لنگڑا اندھا گونگا بلدیاتی نظام بارہ کروڑ پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، کیا پاکستان میں میراث کا نظام ہے جو غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا چاہتے ہیں، غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن سے یہ اپنے ورکرز سے خوفزدہ ہیں، فارم سینتالیس اور پری پول انجینرنگ والا نظام نہیں ہونا چاہیٔے بلکہ حقیقی معنوں میں الیکشن کرائے جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں نہ کچرا اٹھانے اور نہ سیوریج کا نظام ہے، نوجوانوں کو بھاری ٹریفک چالان دیے گئے، سندھ کو دیکھ کر پنجاب نے بھی نظام اپنا لیا۔ ناانصافی کے نظام کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہوگا، بیوروکریسی کا نظام ایسا ہے جہاں ایک افسر معاشی ماہر، سیکرٹری خارجہ، داخلہ اور فنانس بھی ٹھیک کرنے لگ جاتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ورلڈ آرڈر نہیں چل سکتا، گلوبل ویژن سے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کردی ہے، اسرائیل کو نسل کشی کا لائسنس دیدیا گیا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو ساتھ ملا رہے ہیں، اسلام کا نظام ہی دنیا کو عدل دے سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ کے خلاف کا نظام
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔