2025-10-26@12:10:44 GMT
تلاش کی گنتی: 167

«ایس ا ئی یو پولیس»:

    ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے کیس کی تفتیش کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کیلئے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا...
    ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر ِ قائد میں ایک بار پھرپولیس کی حراست سوالیہ نشان بن گئی، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی تحویل میںکم عمر نوجوان عرفان کی موت نے شہریوں میں غم و غصہ پھیلا دیا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے عرفان کو حساس مقامات کی تصویریں لینے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ عرفان کے ساتھ موجود تین ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔اہلِ علاقہ اور لواحقین کے مطابق پولیس نے عرفان پر جسمانی تشدد، شدید ذہنی دباؤ اور خوف طاری کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو ا۔پولیس ذرائع کے مطابق شام سات بجے لاش جناح اسپتال لائی گئی،...
    ’جیو نیوز‘ گریب ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر حکام کا کہنا ہے کہ عرفان کو حساس مقامات کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا گیا، عرفان کے ساتھ اس کے 3 ساتھی بھی حراست میں لیے تھے۔ایس آئی یو حکام نے کہا کہ باقی تین افراد کو تفتیش اور میڈیکل مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا، پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ عرفان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے اسپتال میں لاش موجود ہونے کی وجہ سے نشانات پڑے، عرفان کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں کروایا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-16کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور مبینہ پولیس تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںپولیس حراست میں نوجوان عرفان ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی محکمانہ انکوائری اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی کی موت تشدد کے باعث نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔متوفی نوجوان عرفان کا تعلق بہاولپور سے تھا، جو چند روز قبل کراچی تفریح کی غرض سے آیا ہوا تھا۔...
    کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں 14 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان عرفان بدھ 22 اکتوبر کو ہی پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے وقت عرفان کی لاش 36 گھنٹے سے زائد پرانی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا، اس کی لاش بدھ کی شام 7 بجے جناح اسپتال پہنچائی گئی، ایم ایل او کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد اہلکار لاش واپس لے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 اکتوبر کو پولیس اہلکاروں نے عرفان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
    مستونگ میں اغوا کے بعد لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی پولیس یوسف ریکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افسر کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کردگاپ سے لاپتا ہوگئے تھے۔ وہ نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ مزید پڑھیں: اغوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ کردگاپ کے نواحی علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت بعد ازاں ڈی ایس پی یوسف ریکی کے نام...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلی مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت کی اور ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس، تجدید، انٹرنیشنل...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ عوام کو گھر کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ CM Maryam Nawaz Sharif inspected the Mobile Police Station and Licensing Unit, interacted with the staff, reviewed its operations, and directed them to serve the public with empathy, efficiency, and respect. pic.twitter.com/kTtJrQd0T6 — PMLN (@pmln_org) October 21, 2025 موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی بار ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جب کہ شہری یہاں ڈرائیونگ لائسنس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہلی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت وزیراعلیٰ مریم...
    اسلام آباد — شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف جمعہ کو پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا۔ بری امام کے علاقے میں جب حکام نے گشت اور تلاشی کی تو مزاحمت کے باعث کارروائی میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیرقانونی افغان باشندوں اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک افغان شہری اور ایک سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے سہولت کار کی تلاش جاری ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے اس واقعے پر ملا...
    حیدرآباد: جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔
    کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔  پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
    کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران تاجر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں 8 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ تاجر محمد عرفان پرنٹنگ پریس کے مالک ہیں اور ان کی شکایت پر بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے درج کیا تھا جبکہ بھتہ خوروں نے تاجر کو فون کال کے ذریعے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے بھتہ خوروں...
    کراچی: شہر کے متعدد اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں قبل از وقت چھٹی دیے جانے جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں میں احتجاج سے متعلق کراچی پولیس کا ردعمل سامنے آگیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کراچی پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعنیات کر دی گئی ہے جبکہ احتجاج مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس تیار ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نیو کراچی سے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا، ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ بھی...
    پولیس حکام کے مطابق شہر میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے متعدد اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں قبل از وقت چھٹی دیئے جانے، جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں میں احتجاج سے متعلق کراچی پولیس کا ردعمل سامنے آگیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، لہٰذا شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کراچی پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعنیات کر دی گئی ہے، جبکہ احتجاج مظاہرین سے نمٹنے کیلئے...
    کراچی: شہر قائد میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے سرجانی ٹاؤن کے علاقے جیلانی گوٹھ میں بھتہ خور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے بعد ایس آئی یو اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے باعث علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا شوٹر احتشام الدین عرف آصف برگر مارا گیا۔ ہلاک ملزم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں کے علاقہ بانڈی کوٹلاں میں ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور دو بھانجیوں کو قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان ولد حیدر زمان، بھابھی سندس بی بی اور دو سگی بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واحدہ بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے چاروں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔ راصب خان خبر ایجنسی
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پولیس نے میو ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے دو دن کی معصوم بچی کے اغوا کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزمہ چند روز قبل میو ہسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم...
    لاہور: پولیس نے میو اسپتال سے اغوا ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے دو دن کی معصوم بچی کے اغواء کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزمہ چند روز قبل میو اسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے لوگوں کو دکھانے کے لیے...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم ایس...
    کراچی: کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض نوسر باز عناصر کی جانب سے شہریوں کو ایزی پیسہ سے منسوب ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے...
    ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا جب کہ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا جب کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین میچ...
    ایس ایس پی ضلع جنوبی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساوتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  موثر کارروائی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق حالیہ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود میں قیوم آباد سیکٹر سی میں کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس نے خود کی۔آپریشن میں تھانہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساہی، درخشاں اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کی مکمل نمائندگی کی۔پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-24 کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے فیس لیس نظام ای چالان پر بہت کام کیا ہے اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں بھی ترامیم کرائی گئی ہیں اب ٹریفک پولیس کراچی بھی فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف جا رہی ہے‘ پاکستان پوسٹ شہریوں کے گھروں تک چالان پہنچانے کا کام سر انجام دے گا، دنیا کے تمام ممالک اور جدید شہریوں میں یہ سسٹم...
    کراچی: شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ یونس چانڈیو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ منظور احمد سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے پولیس اور ملزمان کے درمیان سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتا خور ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر ڈبل روڈ غوثیہ ہوٹل کے قریب کوا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم وہ بھی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور ایک موٹر...
    سینیئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڈ نے بتایا کہ اترپردیش کے انسداد دہشتگردی دستہ (اے ٹی ایس) نے تینوں مسلم نوجوانوں کو رات دیر گئے گرفتار کیا اور مزید تفتیش کیلئے لکھنؤ میں اے ٹی ایس کے دفتر لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش پولیس کے انسداد دہشتگردی اسکواڈ (یو پی اے ٹی ایس) نے تھانے کے ممبئی سے ملحقہ علاقے کے بھیونڈی ضلع سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں مسلم نوجوانوں پر تقریباً 3 لاکھ روپے جمع کر کے فلسطین بھیجنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی ادارے تینوں مشتبہ نوجوانوں سے وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یو پی اے ٹی ایس نے سنیچر کی دیر رات بھیونڈی کے مختلف...
    راولپنڈی: ریس کورس پولیس نے بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا چار رکنی خطرناک گینگ گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 75 لاکھ روپے اور 20 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گینگ کے ارکان نے دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا.  گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے...
    صدر آزاد جموں و کشمیر نے محکمہ پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ خریداری کا مقصد نئی بھرتی ہونے والے ریکروٹس اور موجودہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 5 کروڑ روپے مالیت کی اینٹی رائیٹ کٹس خریدی جائیں گی، جن میں ہیلمٹ، جیکٹس، شیلڈز اور دیگر حفاظتی سامان شامل ہیں۔ یہ فنڈز بجٹ 26-2025 میں نئی بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں تشدد اور ہراسگی کیوں جھیلنا پڑی؟ مزید برآں، پولیس کے 8,651 اہلکاروں کو یونیفارم الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ہر اہلکار کو 6,935 روپے 61 پیسے کے حساب...
    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025ء سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد...
    کراچی: کراچی ٹریفک پولیس اور لوک سہائتہ کے اشتراک سے روڈ سیفٹی اور فیس لیس ای ٹکٹنگ کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ایک جدید، خودکار چالان نظام سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یکم اکتوبر 2025 سے فیس لیس ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جدید کیمروں کی مدد سے کیا جائے گا اور بغیر کسی مداخلت یا سفارش، ثبوت کے ساتھ شہریوں کے گھروں پر ارسال کیا جائے گا۔ اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب...
    برطانیہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر کی گئی چند چیٹس کی مدد سے ایک ایسے منشیات فروش کا سراغ لگایا جو بظاہر ایک عام سا شہری تھا لیکن حقیقت میں وہ جنوبی ویلز میں کوکین اور ہیروئن کے کروڑوں پاؤنڈز کے کاروبار کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رابرٹ اینڈریوز جونیئر نیوپورٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک سادہ سے گھر میں رہتا تھا۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ برانڈڈ کپڑے اور نہ ہی کسی مجرمانہ پس منظر کی نشاندہی لیکن پولیس کے خفیہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ سادگی کے اس پردے کے پیچھے ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ نے پردہ...
    کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی  "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
    آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
    وہاڑی: پنجاب بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے دوران وہاڑی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی بروقت مدد اور محفوظ مقامات تک منتقلی کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انقلابی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی براہ راست نگرانی میں شروع کیے گئے اس نظام کے تحت ویڈیو کال، لائیو لوکیشن اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی فوری نشاندہی کی جا رہی ہے، جس کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتی ہیں۔ ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار براہ راست موقع پر موجود رہ کر متاثرین کو بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں، جب...
    لاہور: پولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نشان دہی کر دی اور گرفتار ملزم احتشام ریکارڈ یافتہ ہے اور مزید کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ایس ایچ او عمر نواز 2 کانسٹیبلز کے ہمراہ گشت پر نکلے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دونوں پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
    لاہور: غالب مارکیٹ میں ڈرائیور نے گاڑی کے اندر 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرومانی روڈ گلبرگ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو زبردستی گھر میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی 2 بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ ملزم کے...
    لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف درج مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اطلاعی رپورٹ...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے...
     کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی ہسپتال منتقل کئے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ احمد رضا جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، واقعے کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔(جاری ہے) ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وفد کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سرینہ چوک، کلب روڈ، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، کورال، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بعض اوقات میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایکسپریس...
    اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...
    سٹی 42:  بولان کے علاقہ ڈھاڈر ایر یگیشن آفس کے قریب دھماکہ ہوا  ایس ایچ او ڈھاڈر پولیس کے مطابق   دھماکہ سے دو راہگیر زخمی  ہوئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ،دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا  ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق زخمیوں کی شناخت لعل محمد اور میر حسن کے نام سے ہوئی ہے  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
    کراچی: کراچی کے ناردرن بائی پاس پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے جو گزشتہ روز پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تنزانیہ نامی منشیات برآمد ہوئی ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سے...
    گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے، جو گزشتہ روز جمعے کو پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ناردرن بائی پاس پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے، جو گزشتہ روز جمعے کو پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ...
    ایس ایچ او کو معطل، جبکہ ملزمان کیلئے پولیس کارروائی کی مخبری کرنے والے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع میرپورخاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کرکے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں، 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹاؤن اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کرکے چار...
    میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع میرپور خاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کر کے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹان اور قریبی گاں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو...
    کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی شہریوں سے رشوت وصولی کے ثبوت سامنے آگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے تھانہ مومن آباد کے پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگا کر شہریوں سے رشوت وصول کی جس کی خفیہ طریقے سے بنی ہوئی ویڈیو سامنے آگئی۔  ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا،  اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے میں تعینات 2 پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کا ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہی مستوئی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر...
    علامتی تصویر۔ میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے  زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:موچکو پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں کی آڑ میں حب چوکی کے راستے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی  کا کہنا ہےکہ پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران حب چوکی سے آنے والے ایک سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو مشکوک سمجھ کر روک لیا، ٹرک پر بظاہر 340 سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں لیکن جب ان کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تو صرف 193 بوریاں سیمنٹ سے بھری ہوئی نکلیں۔پولیس کے مطابق باقی 147 بوریوں میں چھالیہ چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 3001 کلو...
    کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
    بھکر: "بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟" یہ کہاوت اُس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھکر میں ایک جعلی ایس پی کو اصل ایس پی شوکت علی نے گرفتار کرا دیا۔ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے لوٹ مار اور دھوکا دہی کرنے والا ملزم ارباز آخر کار قانون کی گرفت میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مہاجر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، چھڑی، ٹوپی، اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی بھکر شوکت علی کے مطابق ارباز نہ صرف عام شہریوں بلکہ مختلف محکموں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔ ایس پی کا کہنا تھا...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں محکمۂ خزانہ نے پشاور سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاونس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق کانسٹیبل 7 اسکیل کو پہلے 7400 روپے ملتے تھے، اب 11400 روپے ملیں گے، ہیڈ کانسٹیبل کو 8100 کی بجائے 12700 روپے ملیں گے۔اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8700 روپے سے بڑھ کر 15700 روپے ہو گیا، سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10300 سے بڑھا کر 16300 کر دیا گیا، اسی طرح انسپکٹر کو 12700 روپے کی بجائے اب 17300 روپے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
    لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
    اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ،...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات   کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ وزیرداخلہ نے  آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ، ایس پی سٹی سلیمان ظفر، ایس پی صدر کاظم نقوی، اے ایس پی علی رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی  ڈی ایس پی سلیمان شاہ...
    راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔  چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ بینش فاطمہ نے...
    اسلام آباد پولیس نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، پولیس نے اندوہناک واردات میں ملوث سفاک قاتل فیروز کو گرفتار کر لیا ہے، جو جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم فیروز واردات کے روز ہاسٹل میں زبردستی داخل ہوا تھا، جہاں اس نے ایمان افروز کو بےدردی سے قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ماضی میں ریپ کیس اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی چالان یافتہ رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نجی ہاسٹل میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیروز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ملزم کو تقریباً 2 ماہ بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ملزم واردات کے بعد جھنگ میں روپوش ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان...
    کراچی: آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او آرام باغ شاہ فیصل نے بتایا کہ نشاندہی کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل (ای وی ایس) پولیس موبائل کے ذریعے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ریڈ زون میں سندھ اسمبلی کی عمارت کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کار جس پر جعلی سرکاری نمبر جی ایس 0621 لگی ہوئی تھی جیسے ہی وہاں سے گزری وہاں موجود ای وی ایس پولیس موبائل میں تعینات عملے نے کار روک کر اس کے ڈرائیور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گاڑی کو...
    شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر، عام شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی، منظور علی کی جانب سے بینکوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ پولیس کیجانب سے نجی سیکیورٹی گارڈز کوٹریننگ دینے کا فیصلہ، مگر کیوں؟ ایس ایس پی ساؤتھ نے ہدایت کی ہے کہ بینکوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نہ صرف تجربہ کار ہوں بلکہ باقاعدہ تربیت یافتہ بھی ہوں۔ انہیں بلٹ پروف جیکٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز فراہم کیے جائیں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ گارڈز کے لیے موبائل بنکنگ یونٹس بھی تشکیل دیے جائیں تاکہ وہ ہنگامی حالات میں فوری...
    پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے نواحی گاوں وائیں والا میں تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پاس کھڑے 11 لوگ جھلس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ  کی حدو میں پیش آیا،  آگ لگنے پر ریسکیو ٹیموں کواطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔ گوجرانوالہ پولیس  نے بتایا کہ خود آگ بجھانے کی کوشش میں 11 لوگ جھلس گئے، زخمیوں میں سے  2 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں سے انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔
    لاہور کے ایک گھر سے  ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ ترجمان  پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے  واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔  فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلٹ کر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی ریاست لاوس اینجلس میں بدھ کے روز امریکی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاج تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین جب غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کی کوریج پر بھی قدغن لگائی گئی اور صحافیوں کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں۔مظاہرین میں سے بعض افراد نے امریکی پرچم الٹا لہرا کر "ریاستی نظام کے خاتمی" کا پیغام دینے...
    ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے اختتام پر ٹریفک کے ممکنہ دباؤ کے پیش نظر شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔  ترجمان نے کہاہے کہ چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں ،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، حد رفتار کی پابندی کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں،لمبے سفر سے پہلے ڈرائیورکا مکمل فریش ہونا اور دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ، نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران  ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...
    موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ 
    کراچی: شہر قائد میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جہاں سے وہ پولیس پر مسلسل فائرنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت گھر کو گھیرے میں لے کر آپریشن جاری رکھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے کامیابی سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
    کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں...
    ویب ڈیسک:ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے کئی پاکستانی خاندان تباہی سے بچ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کرائے گئے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا سفیر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے...
    کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں...
    ایرانی پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز کے چنگل سے آزاد کرا لیا جو انہیں یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنائے ہوئے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایرانی پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت سے کئی پاکستانی خاندان تباہی سے بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کرائے گئے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور وہ سفارتخانے کی حفاظت میں ہیں۔ سفیر ٹیپو نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی اسمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرونِ ملک جانے کے لیے قانونی طریقوں کو ترجیح دیں تاکہ ایسی خطرناک صورتحال سے بچا جا...
    سٹی42:  پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری،  ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کے لیے تقریباً 300 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ کراچی میں 24 گھٹوں میں چھٹی بار زلزلہ، اللہ اکبر کی صدائیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 500 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس...
    قیصر کھوکھر :  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی پی ایس سی نے پنجاب پولیس سروس کوٹہ کی مختلف آسامیوں کے تحرریری نتائج کا اعلان _کر_ دیا ہے ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کے مطابق: پنجاب پولیس، شیخوپورہ ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 41 اسامیوں کے لیے 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں پنجاب پولیس ہی، لاہور ریجن (سروس کوٹہ) میں سب انسپکٹر کی 54 اسامیوں کے لیے 76 امیدوار تحریری امتحان...
    پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک...