خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون سسٹم خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ ان علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لائی جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف موجودہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ دہشتگردوں کی جدید حربوں کا توڑ کرنے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اینٹی ڈرون کے خلاف
پڑھیں:
پشاورپولیس نے لیزر سسٹم سے لیس جدید ڈرون تیار کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-13
پشاور (صباح نیوز) پشاورپولیس نے جدت اختیار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ 10 کلو میٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک نیا ڈرون ہے، جدید ڈرون کا نوشہرہ پولیس سینٹر میں کامیاب تجربہ کیا گیا جو 10 کلو تک وزن بھی اٹھا سکتا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ اس ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئرگیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جاسکتے ہیں، آٹو انفارمیشن سسٹم سے لیس ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے جبکہ ڈرون کی لمبائی 2 میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ سی پی او کے مطابق ڈرون تقریبا ًایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے اور یہ ڈرون ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔