کراچی، خاتون سے بدسلوکی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور محمد عثمان بنگش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ہراسانی، اقدام زنا اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔