کراچی؛ ڈیفنس میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل، رائفل چھین کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور اس کی رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گزری تھانے کے علاقے ڈی ایچ اے فیز6 خیابان شہباز میں واقع بنگلے کے باہر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع منے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
مقتول سیکیورٹی گارڈ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 23 سالہ آریان ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی، مقتول سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا۔
ایس ایچ او گزری اصغر کانگو نے ایکپسریس کو بتایا کہ مقتول خیابان شہباز میں واقع بنگلے پر سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور ناشتا لینے کے لیے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور مقتول سیکیورٹی گارڈ کے پاس موجود 224 رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام آباد کے کھنہ تھانے کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، 2 ہنڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے۔
پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران پولیس کے 2 جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں۔
تاہم حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان سے بچ گئے۔
پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جنہیں بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بلٹ پروف جیکٹ پولیس تھانہ کھنہ کھنہ مسلح ڈاکو ہیلمٹ