کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور:
ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایا۔
ملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی دانش عرف داڑھا اور اس کے ساتھی سراج احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔