شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی  کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن خاتمہ کے نعروں‘ وعدوں کی بجائے کرپشن کی سزا موت کا بل اسمبلی میں پیش کریں ۔پاکستان کی بقا کرپشن کے خاتمے میں ہے ۔18ویں‘ 26ویں اور 27ویں ترامیم توہوچکیں ‘ اب بقائے پاکستان ترامیم بھی منظور ہو نی چاہئیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا چین ودیگر ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن پر سخت قوانین موجود ہیں ۔پاکستان بھی کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فوری کرپشن کے خاتمہ کیلئے قانون سازی کریں۔ تحریک انصاف نظریاتی واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن کی سزا موت کو قانون بنانا چاہتی ہے، آئندہ الیکشن میں ایسے امیدوار لائیں گے جن کا دامن کرپشن سے پاک ہوگا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہری پور:(نیوزڈیسک) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات سنگین ہوں گے، پاکستان میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ قائد سے وفاداری پر مجھے 50 سال سزا سنائی گئی ہم نے فسطائی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مجھ پر 766 مقدمات درج کیے گئے جن میں قتل و دہشت گردی شامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری وفاداری ہمیشہ قائد تحریک انصاف کے ساتھ رہے گی، ن لیگ خون لیگ ہے، ہمارے کارکنوں کی شہادتوں کی ذمہ دار۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کرکے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 5 برس میں اصلاحات پر عمل کر لے تو جی ڈی پی میں 26 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے: آئی ایم ایف رپورٹ
  • ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • راولپنڈی کرپشن کیس؛ پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ دوبارہ گرفتار
  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
  • تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟
  • کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار
  • کرپشن کیس کا ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث
  • کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار
  • کرپشن کیس میں گرفتار ملزم راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار، اے ایس آئی ملوث