خاتون مسافر کا 14 تولے سونا، ایک لاکھ کیش اور موبائل فون چوری، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
علامتی تصویر۔
ٹرین میں دوران سفر خاتون مسافر کا 14 تولے سونا، ایک لاکھ کیش اور موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور سے ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون مسافر چند روز قبل ٹرین سے کراچی سے فیصل آباد کا سفر کر رہی تھیں۔
ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق خانپور اور شہداد پور کے درمیان ملزم نے خاتون کے پرس سے سونا، رقم اور موبائل فون چرالیا۔
ریلوے پولیس خانپور نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو محراب پور سندھ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 12 تولے سونا اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ ملزم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور موبائل فون
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔