کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی:
کھارادر پولیس نے شہریوں پر رعب جمانے اور انہیں ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور 2 بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر کے پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس اسے تھانے لے گئی اور تفتیش کے دوران وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا جس پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عدنان اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 402/2022 بجرم دفعہ 380 کے تحت اسلام آباد میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی پولیس اہلکار
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔