نوشہرو فیروز میں نامعلوم ملزمان کا حملہ ،2 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
نوشہرو فیروز میں ٹیل شاخ چوکی پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔
پولیس زرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام حسین راجپر اور سعید سولنگی کے نام ہوئی، حملہ کرنے والے مسلح افراد ایک شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے۔
مسلح افراد چوکی پر حملہ کرنے کے بعد دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔
ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل خان کھوسہ نے تمام آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے، ملزمان کو کسی صورت بخش نہیں جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے رابطہ کیا اور تمام تر تفصیلات اور پولیس ایکشن سے فی الفور آگاہ کرنیکی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس کلنگز میں ملوث دہشت گرد ملزمان کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے، بین الاضلاعی پولیس ٹیم کیساتھ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔