آمنہ کی بوری بند لاش ملنے کا معاملہ، 8ملزمان شک کی بنیاد پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-2-3
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) 8 سالہ بچی کی بوری بند لاش ملنے کا معاملہ آمنہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری بچی کو ربڑ کے پائپ سے گلہ گھونٹ کر مارا گیا پولیس کی دوڑیں 8 ملزمان شک کی بنیاد پر گرفتار تفصیلات کے مطابق میرپورخاص تعلقہ تھانے کی حد میں 8 سالہ معصوم آمنہ کے لرزہ خیز قتل کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے آمنہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی رپورٹ میں بچہ آمنہ کو ربڑ کے پائپ سے گلہ گھونٹ کر مارا گیا جبکہ منہ جزوی کھلا ہوا بہایا گیا ہے اور زبان باہر نکلی ہوئی تھی بچی کی آنکھیں ورم زدہ اور شلوار پھٹی ہوئی تھی رپورٹ کے مطابق آمنہ بچی سے کئی بار زیادتی کا امکان کی علامات موجود ہیں ڈاکٹروں کے مطابق بچی کا معدہ بھی خالی تھا۔لاش گلنے کے باعث مزید وضاحت ممکن نہیں دوسری جانب میرپورخاص آمنہ لرزہ خیز قتل اور بوری بند نعش والے معاملے میں ایس ایس پی کی جانب سے بنائی جانے والی چار رکنی جی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے مختلف جگہوں پر چھاپے مار آمنہ کیس کے شک میں 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے زرائع کے مطابق 8 ملزمان میں سے دو ملزمان پر ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں آمنہ قتل کیس وزیر داخلہ نے نوٹس لیا ہوا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال، کریم اور بلال شامل ہیں۔
ملزمان سے نقلی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ گروہ لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کے لیے بھتہ وصول کرتا تھا اور مختلف گوداموں، تاجروں اور دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔
پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں...
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کریم اور بلال نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزمان شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے نقلی پستول استعمال کرتے تھے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ہمراہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔