چین (ویب ڈیسک) محنت سے جی چرانے اور قدرتی طور پر ایبز نہ بنا پانے والے ایک چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ہائیلورونک ایسڈ کے سیکڑوں انجیکشنز کے ذریعے جعلی 8 پیک ایبز بنوالیے، اس پورے عمل پر 5 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرزخرچ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیشن اور بیوٹی سے متعلق چینی سوشل میڈیا کنٹینٹ کری ایٹر اینڈی ہاؤ تیانان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے جسم کا 20 فیصد حصہ ہائیلورونک ایسڈ پر مشتمل ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے کندھوں، کالر بونز، سینے اور پیٹ میں 40 انجیکشنز لگوائے ہیں تاکہ جسم کو مصنوعی طور پر پرفیکٹ بنایا جا سکے۔

اینڈی ہاؤ تیانان نے دعویٰ کیا ہے کہ میں بزدل نہیں ہوں، اب میرے ایبز اسٹیل جیسے ہیں، میں نے اتنے انجکشن لگوائے ہیں کہ اب بزدل نہیں رہا، اگر 3 سال تک میرے ایبز برقرار رہے تو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے اپلائی کروں گا کہ دنیا کے سب سے زیادہ دیرپا مصنوعی ایبز میرے ہیں، تب میں لائیو اسٹریم پر ان ایبز سے اخروٹ توڑ کر دکھاؤں گا۔

لوگ کہتے ہیں کہ ہائیلورونک ایسڈ چند ماہ میں گھل جاتا ہے یا جم کر ایک جگہ جمع ہو جاتا ہے، مگر میرے کیس میں یہ وقت کے ساتھ مزید قدرتی لگتا ہے، یہاں تک کہ ایبز کی لکیریں بھی واضح ہیں اور آپس میں ملی نہیں ہیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہاؤ تیانان کی یہ ایبز پروجیکٹ والی دیوانگی مستقبل میں سنگین نقصانات کا باعث بن سکتی ہے اور یہ ہڈیوں کے کمزور ہونے، خون کی نالیوں کے مردہ ہو جانے، پٹھوں کی کمزوری اور ایسڈ کے جسم میں ادھر اُدھر ہو جانے جیسی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایف بی آر کا لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلر، کم ٹیکس دینے اور اصل آمدنی چھپانے والوں کا ڈیسک آڈٹ کے ذریعے سراغ لگایا جائے گا۔ ڈیسک آڈٹ میں جن ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوگی انکا فیزیکلی آڈٹ کیا جائے گا۔

خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں 7 سے 10لاکھ گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ہوگا۔ تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر گوشواروں میں غلط بیانی اور چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا جبکہ بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔

ٹیکس گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ و تجزیہ اے آئی سمیت جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم سے کیا جائے گا، گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ گزشتہ سال کے مقابلے 25 فیصد کم ٹیکس دینے والے پکڑ میں آئیں گے۔

ایف بی آر نے سال 2025 کے آڈٹ پلان کی منظوری دے دی ہے، 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض ملنے کی توقع؛ آئی ایم ایف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
  • پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات
  • مجھے گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی میرے بچوں کیلئے کھانا لایا کرتے تھے، سینیٹر فلک ناز چترالی
  • ایف بی آر کا لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ
  • عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے: عظمیٰ بخاری
  • شاہد آفریدی کا سیاست میں آنے سے متعلق سوال کا مبہم جواب
  • کیریئر کے آغاز میں فلم ڈائریکٹر نے جنسی ہراساں کیا، فرح خان کا انکشاف
  • ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے، ہم اسے اصلی حالت میں بحال کریں گے، نعیم الرحمان
  • ستائیسویں ترمیم میں چندلوگوں کومزیدمضبوط کرکے مسلط کردیاگیا،لطیف کھوسہ