اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلر، کم ٹیکس دینے اور اصل آمدنی چھپانے والوں کا ڈیسک آڈٹ کے ذریعے سراغ لگایا جائے گا۔ ڈیسک آڈٹ میں جن ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوگی انکا فیزیکلی آڈٹ کیا جائے گا۔

خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں 7 سے 10لاکھ گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ہوگا۔ تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر گوشواروں میں غلط بیانی اور چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا جبکہ بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔

ٹیکس گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ و تجزیہ اے آئی سمیت جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم سے کیا جائے گا، گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ گزشتہ سال کے مقابلے 25 فیصد کم ٹیکس دینے والے پکڑ میں آئیں گے۔

ایف بی آر نے سال 2025 کے آڈٹ پلان کی منظوری دے دی ہے، 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکس گوشواروں گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ایف بی

پڑھیں:

سعودی عرب: شاہ سلمان کی نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی جائے گی۔ شاہی دیوان کی جانب سے نماز استسقا کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔سعودی شاہی دیوان کا کہنا ہے کہ عوام توبہ و استغفار کریں، صدقہ، نماز، ذکر الٰہی میں کثرت کریں، لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کریں۔ واضح رہے کہجب نہریں خشک ہوجائیں، انسان و حیوان کے پینے کی ضرورت نیز کاشت کی ضرورت کے لیے پانی میسر نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز استسقا مسنون عمل ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری افراد ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری
  • ورلڈ کال ٹیلی کام کے حق میں فیصلہ ایف بی آر کی اپیلیں مسترد
  • سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب: شاہ سلمان کی نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات؛ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اہم فیصلہ