ویب ڈیسک :ایف بی آر نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کے بتدریج  آڈٹ کا فیصلہ کردیا،جس کے بعد غیر اعلانیہ،خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

حکام ایف بی آر کےمطابق پہلےمرحلےمیں 7سے 10لاکھ گوشوارے اسکین کئےجائیں گے،تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کےگوشوارے شامل ہیں، ایف بی آرگوشواروں میں غلط بیانی اورچھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا،بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشواروں کا تجزیہ اے آئی سمیت جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم سے کیا جائے گا، گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی، گزشتہ سال کے مقابلے 25 فیصد کم ٹیکس دینے والے پکڑ میں آئیں گے،ایف بی آر نے سال 2025 کے آڈٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے،چیئرمین ایف بی آر 80 فیصد انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا اعلان کرچکے۔

طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نصیر آباد سے مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-19
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کیلیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری
  • نصیر آباد سے مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کرلیا
  • ورلڈ کال ٹیلی کام کے حق میں فیصلہ ایف بی آر کی اپیلیں مسترد
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • کاروباری شعبے کا تعلیمی میدان میں سرمایہ کاری بڑھانا وقت کی ضرورت
  • اسلام آباد میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا