ٹنڈو جام بلدیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں تجاوزات کی بھرمار
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں بلدیہ کی نا اہلی سے ناجائز تجاوزات کی بھرمار لوگوں کا چلنا پھر دوبھر ہو گیا ریلوئے پھاٹک سے لے کر عبدالستار ایدھی چوک تک کا پانچ منٹ کا راستہ آدھا گھنٹے میں طے ہونے لگا عوام پریشان بچوں کو اسکول آنے جانے میں پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں بلدیہ کی نا اہلی کی وجہ سے دکانداروں کے سامنے ریڑھی لگانے والوں اور خود دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر دکان میں جگہ ہونے کے باوجود اسٹال لگا کر راستے کو تنگ کر دیا ہے ریلوے پھاٹک سے لے کر عبدالستار ایدھی چوک تک کا راستہ طے کرنا ایک مشکل سفر بن چکا ہے جب کہ یہ راستہ پانچ منٹ سے بھی کم کا ہے اور جمعہ اور توار کو خصوصاًاس راستے سے سفر کرنا اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنا ہے اور یہ آدھا گھنٹے سے پہلے طے نہیں ہوتا اسی طرح عبدالستار ایدھی چوک سے ورکشاپ اسٹاف کا راستہ بھی تنگ ہو کر رہ گیا ہے جب کہ یہ شہر کا داخلی راستہ ہے اس کے شروع میں چنگ چی اور رکشا والوں اور پھر شام ہوتے ہی ریڑھی پر مختلف سامان بیچنے والے قبضہ کر لیتے ہیں کئی دفعہ اسٹنٹ کمشنر گوہر مسرور نے جب جوش آتا ہے دھمکی دے کر جاتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں کہ اس راستے کا جائزہ بھی لے لیں کے وہ صاف ہوا ہے کہ نہیں ریلوے پھاٹک سے میرکالونی تک کا راستے پر ہر جمعہ کو ناجائز مویشی منڈی ریلوئے لائن پر لگائی جاتی جس کی وجہ سے یہ پورا راستہ بند ہو جاتا جب کہ اس راستے پر تین بڑے اسکول اور کالج موجود ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈو جام ، سرکاری اسکول کی تعمیر کا ٹھیکیدار فرار، کلاسززبوں حالی کا شکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار فرار 30کمرے زبوں حالی کا شکار طلباء کی تعلیم شدید متاثر محکمہ تعلیم کی عدم توجہ اساتذہ طلباء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام جو کہ شہر کا سب سے بڑا اسکول ہے اور شہر میں قائم ہونے والا پہلا ہائی اسکول ہے اطلاعات کے مطابق اس کے کمرے کی خراب حالت دیکھ کر محکمہ تعلیم نے اس کے تمام کمروں کی ریپرنگ، کے لئے جنوری 2024 کو کام ٹھیکے پر دیا تھا اور اس پر کام شروع بھی ہو گیا تھا اور جس ٹھیکدار نے کام شروع کیا تھااسے جون 2025 کو مکمل کرنا تھا مگر محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کی وجہ سے یہ کام مکمل نہیں ہو سکا اور ٹھیکدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے اہم زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکدار کو مرمت کے کام کے لیے وقت پر پیسے نہیں ملے جس کی وجہ سے وہ کام چھوڑ کر چلا گیا اور اس کے کام چھوڑ کر جانے کہ بعد آج تک محکمہ تعلیم نے اس جانب کوکوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے، اسکول کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے خلاف اساتذہ طلباء اور سماجی رہنما وں نے احتجاج کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل 64 دانش صابر قائم خانی اور کونسلر عبدالحمیدشیخ نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام کا قدیمی اسکول ہے جس میں ٹنڈوجام اور اس کے گردونواح کے 2 ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیںاور اسکول کے 30 سے زائد کمرے زبوں حالی کا شکار ہے بلڈنگ خستہ حال ہوتی جارہی ہے اور اتنے بڑے اسکول میں سائنس حال نہیں ہے، ہیڈماسٹر و اساتذہ و کلرک کے کمرے زبوں حال ہے گزشتہ ایک سال قبل ٹھیکدار تھوڑا سا کام کرکے اور پھر کام چھوڑ کر چلا گیا اور اس کا پوارا سال گزر رہا لیکن محکمہ تعلیم نے کوئی نوٹس نہ لینے سے مراد ہے کہ ٹھیکدار کو وقت پر پیسے ادا نہیں کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے اس نے کام چھوڑ دیا انھوں نے محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کی وجہ سے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں اساتذہ کو طلبہ کو تعلیم دینے میں مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ، سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر اس کی تحقیقات کرائیں۔