کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب ایک نوجوان بائیک سوار کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس اور چھیپا رضا کاروں کی مدد سے متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی، نوجوان کی عمر تقریباً 28 سال تھی اور فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے اور نوجوان کی موٹر سائیکل بھی تھانے منتقل کر دی گئی ہے، ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر ڈمپر اور بھاری گاڑیوں کی تیز رفتار ٹریفک کے باعث حادثات عام ہوگئے ہیں اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کر کے سڑکوں کو محفوظ بنانا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈمپر اور بھاری گاڑیوں کے حادثات میں اب تک کم از کم 35 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کراچی، پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور ایک مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ تین دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی ویسٹ، طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ملزمان تاجر فہد کو واردات کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے جب پولیس نے انہیں گھیر کر مقابلہ کیا۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے، جن کی شناخت محمد عارف اور شاہ رخ کے نام سے ہوئی، جبکہ ان کے ساتھی کی شناخت ہارون رشید کے طور پر کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، تاجر سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کو پولیس تھانے لے جایا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔