فرانس : ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی‘ 10افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے جزیرے ایلے دی اولیرون میں ڈرائیور نے ہجوم پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 35سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی میں موجود گیس سلنڈرز کوآگ لگانے کی کوشش بھی کی۔ مقامی پراسیکیوٹر ارناؤڈ لارائز نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر ابھی تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے ہیں،جب کہ اس پہلو سے تحقیقات جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ان ڈرائیو کا دو ماہ کیلئے کراچی میں ڈرائیورز کیلئے کمیشن ختم کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) ان ڈرائیو نے اپنے ”پیپل فرسٹ” حکمت عملی کے تحت کراچی میں یکم نومبر سے 31 دسمبر 2025 تک رائیڈ ہیلنگ سروس پر کمیشن ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت ڈرائیور اپنی آمدنی کا 100 فیصد خود رکھ سکیں گے۔یہ اقدام ان ڈرائیو (inDrive) کے انصاف، بااختیار اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ کمپنی اپنے منفرد پیئر ٹو پیئر پرائسنگ ماڈل کے ذریعے ڈرائیور اور صارف دونوں کو با اختیار بنانے اور شہری ٹرانسپورٹ میں انسانی ترجیحات اور معاشی خودمختاری کو بنیاد فراہم کرتی ہے۔ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری منیجر اویس سعید نے کہا کہ”کراچی کے ڈرائیور ہمارے پلیٹ فارم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت اور حوصلہ ہمیں ہر روز آگے بڑھنے کا جزبہ فراہم کرتا ہے۔