گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ہارنے والے گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
پاکستان ٹیم نے جیت کے لیے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی ہے، شائقین نے بھی بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امیدیں لگالیں۔
???? Training in Lahore! Pakistan team in action at Gaddafi Stadium ahead of the 2nd T20I against South Africa ????????????????????#PAKvSA #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.                
      
				
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2025
 
 قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روس یورپ پر حملہ نہ کرنے کی سیکیورٹی ضمانتیں دینے کو تیار ہے، لاوروف
 اناطولی نیوز ایجنسی کے مطابق لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما اس موضوع پر روس کے ساتھ بات چیت سے گریز کر رہے ہیں اور اس کے بجائے جنگ کے بعد ماسکو کے خلاف سیکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو اس بات پر آمادہ ہے کہ وہ اپنے اس عزم کو باضابطہ سیکیورٹی ضمانتوں کی شکل میں پیش کرے، جس کے مطابق روس نیٹو یا یورپی یونین کے کسی بھی رکن ملک پر حملہ نہیں کرے گا۔ سرگئی لاوروف نے بیلاروس کے دارالحکومت میں منعقدہ "تیسری بین الاقوامی یوریشیائی سلامتی کانفرنس" کے عام اجلاس سے خطاب کیا۔
 
 انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہا واضح کر چکے ہیں کہ نیٹو یا یورپی یونین کے کسی رکن ملک پر حملہ کرنے کا نہ کبھی ارادہ تھا اور نہ ہے، ہم اس مؤقف کو آئندہ سیکیورٹی ضمانتوں کے معاہدے میں درج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اناطولی نیوز ایجنسی کے مطابق لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما اس موضوع پر روس کے ساتھ بات چیت سے گریز کر رہے ہیں اور اس کے بجائے جنگ کے بعد ماسکو کے خلاف سیکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
 
 لاوروف نے مزید کہا کہ روس چاہتا ہے کہ قطبِ شمالی امن و تعاون کا خطہ بنا رہے، تاہم نیٹو کے اس خطے میں بڑھتے ہوئے عسکری منصوبے تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے نیٹو پر الزام لگایا کہ وہ اپنے اثرات کو ایشیا بحرالکاہلی خطے تک پھیلا رہا ہے، جس کا مقصد چین کا گھیراؤ، روس کو تنہا کرنا، اور شمالی کوریا کا مقابلہ کرنا ہے۔ روسی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یورپی نیٹو ممالک روس و یوکرین کی جنگ کو دانستہ طور پر طول دے رہے ہیں۔   
 حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی
حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی