Jasarat News:
2025-10-29@06:59:59 GMT

پنجاب میں گرین اسٹیکرکےبغیرگاڑیوں کی آمدورفت پرپابندی

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

پنجاب میں گرین اسٹیکرکےبغیرگاڑیوں کی آمدورفت پرپابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے 15 نومبر 2025ءکے بعد صوبے میں گرین ا سٹیکر کے بغیر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ڈاکٹر شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہر گاڑی کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ (ETS) لازمی قرار دے دی گئی اور صوبے بھر میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کریک ڈاو ¿ن شروع کر دیا گیا ہے۔

 15 نومبر کے بعد لاہور کی سڑکوں پر بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر والی کسی گاڑی کو دیکھتے ہی ضبط کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے دھوئیں اور شور کی جانچ اب اختیاری نہیں بلکہ لازمی ہے اور ٹیسٹ میں ناکام گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 ای پی اے پنجاب نے لاہور سے انسداد آلودگی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیاں ٹیسٹ کروائیں بصورت دیگر انہیں سڑکوں سے ہٹا دیا جائے گا، صرف وہی گاڑیاں چل سکیں گی جو ماحولیاتی قوانین پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہوں گی۔

علاوہ ازیں پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری ہے جس کے تحت 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روڈ چیکنگ کے دوران پکڑی گئی بڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کو بند کیا جائے گا، نان رجسٹرڈ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کو بھی بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 یہ اقدام ٹوکن ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے 31 اکتوبر تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گاڑیوں کی ٹوکن ٹیکس

پڑھیں:

ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 96 سے بلال بدر چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ پی پی 203 سےحنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟
  • پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، متعدد شاہراہوں کی بحالی مکمل
  • ٹیکس چوری ،بڑے پلازوں وکمرشل پراپرٹیز مالکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ
  • پنجاب میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب پولیس کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن
  • لاہور میں اسموگ: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت صوبے کوسموگ سے پاک کرنے کیلئے متحرک