ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمہ کے 16 جعلی اکاؤنٹس سامنے پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-7
ایبٹ آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پولیس کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمہ ردا کی جانب سے مختلف ناموں سے بنائے گئے 16 جعلی اکاؤنٹس منظر عام پر آ گئے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ ردا نے مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے 73 تولہ سونا جمع کروایا اور 2 کروڑ روپے سے زاید کا قرض حاصل کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ناموں پر یہ زیورات جمع کروائے گئے، ان میں 8 اکاؤنٹس مردوں جبکہ 7 اکاؤنٹس خواتین کے نام پر ہیں۔ مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مرکزی ملزمہ ردا نے اپنے نام پر زیورات کے عوض صرف 12 لاکھ روپے سے زاید کا قرض حاصل کر رکھا ہے۔ پولیس کی جانب سے معاملے کے تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکاو نٹس
پڑھیں:
پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پشاور پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شہر میں سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ‘SafeRide’ (سیف رائیڈ) کے نام سے ایک خصوصی موبائل ایپ بھی متعارف کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے کیا۔
سی سی پی او کے مطابق بائیک رائیڈرز اب اپنے قریبی تھانے میں جا کر یا سیف رائیڈ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ رجسٹرڈ رائیڈر کو کیو آر کوڈ والا خصوصی اسٹیکر جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے اس کی شناخت اور معلومات فوری طور پر معلوم کی جا سکیں گی۔
ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، کیونکہ متعدد وارداتوں میں جعلی بائیک رائیڈرز شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے ہیں، جبکہ کئی بار اصل بائیک رائیڈرز بھی گن پوائنٹ پر لُوٹے گئے۔
پولیس اب تک اس نوعیت کے 20 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، تاہم سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے یہ پہلا بڑا اور منظم قدم ہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور پراعتماد سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹریٹ کرائمز بائیک رائیڈرز پشاور پولیس سیف رائیڈ ایپ