وزیراعظم کا ڈاکٹروردہ کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردہ کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا ڈاکر وردہ کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے، ڈاکٹر وردہ کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام مطالبات بھی مان لئے گئے ہیں، ڈاکٹر وردہ کے والد کی درخواست پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ وردہ کے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔