میرپورخاص،نئی تعمیر رورل ہیلتھ سینٹر کی عمارت غیر فعال ،عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)سمن گوٹھ میں RHC عمارت 90 فیصد مکمل، مگر تاحال غیر فعال انتہائی غریب آبادی بنیادی طبی سہولت سے محروم ۔ عوام کا ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے قریبی علاقے سمن گوٹھ، تعلقہ شجاع آباد یوسی تاجو خاصخیلی، گوٹھ فضل پٹھان واڈ نمبر 3 میں قائم سول اسپتال رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) کی عمارت 90 فیصد تک تعمیر ہو چکی ہے، مگر بدقسمتی سے اب تک اسپتال کا باضابطہ آغاز نہیں کیا جا سکا۔ عمارت تقریباً مکمل ہونے کے باوجود طبی خدمات شروع نہ ہونے پر علاقے کے انتہائی غریب اور پسماندہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں مقامی رہائشیوں کے مطابق اسپتال کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود اسٹاف کی تعیناتی، سامان کی فراہمی اور اسپتال کے بروقت افتتاح میں تاخیر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ یہاں بنیادی صحت کے مراکز دور دراز علاقوں میں واقع ہیں، جس کے باعث مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں گھنٹوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے، جو غریب آبادی کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحت کی سہولیات فراہم تو کی گئی ہیں، لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یہ سہولت عملی طور پر عوام تک پہنچ ہی نہیں پا رہی۔ مقامی افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اس طرز عمل سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے عوام کو سہولت دینا ان کی ترجیح ہی نہیں رہی۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سبھاش چندر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر RHC کا افتتاح کرایا جائے، اسٹاف اور ضروری طبی سامان فراہم کیا جائے، تاکہ سمن گوٹھ، تعلقہ شجاع آباد اور اردگرد کی غریب آبادی کو فوری ریلیف مل سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوڈان میں ایک اسپتال اور اسکول پر ہونے والے حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسیس نے سوڈان میں ایک کنڈرگارٹن اور اسپتال پر ہونے والے ڈرون حملے کو ’بے معنی اور ظالمانہ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق جمعرات کو جنوبی کوردفان کے قصبے کلوگی میں ہونے والے حملے میں 114 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اقوام متحدہ کے مطابق 63 بچے بھی شامل ہیں۔
فوج اور میڈیکل تنظیم سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اس حملے کا الزام نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر لگایا ہے جو اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں سوڈانی فوج کے خلاف لڑرہی ہے۔
ایک علیحدہ حملے میں آر ایس ایف نے ملک کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ہیجلیگ آئل فیلڈ پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ یاد رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔