بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا سحر آج بھی برقرار ہے جس کی زندہ مثال اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو ارب 10 کروڑ درہم کی مالیت سے شاہ رخ خان کے نام پر زیر تعمیر کمرشل ٹاؤر لانچ کے روز ہی فروخت ہوگیا۔ پاکستانی روپے کے حساب سے یہ قیمت 1 کھرب 60 ارب 28 کروڑ 72 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

اس پلازہ کو دانوبے پراپرٹیز نے تیار کیا اور شاہ رخ خان کے نام کی دنیا بھر میں یہ پہلی عمارت تھی جس کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ اسکوائر فٹ پر بنے ہوئے اس پروجیکٹ کے فی فلیٹ کی قیمت 20 لاکھ درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ اس میں 488 اپارٹمنٹ اور عمارت 55 منزلہ ہے۔

یہ عمارت دبئی کے شیخ زید روڈ پر قائم کی گئی ہے جس کی تعمیر 2029 میں مکمل ہوگی۔

اس عمارت کو لگژری تعمیر، شاندار لوکیشن اور سہولیات کی وجہ سے توجہ مل رہی تھی تاہم شاہ رخ خان کا نام جڑنے کے بعد کمرشل ٹاؤر مزید اہمیت اختیار کرگیا۔

شاہ رخ خان نے خود اتنی بڑی کامیابی ملنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پروجیکٹ کے ساتھ میرا نام جڑنا اور لوگوں کا اعتماد کرنا فخر کی بات ہیں، دبئی نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، یہ تصوارت کا شہر ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

سام سنگ کے گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ فون نے لانچ سے قبل ہی تہلکہ مچا دیا!

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم، سام سنگ کے گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون نے اپنی ریلیز سے قبل ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا پہلے، سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ (نئی انٹری، ریلیز 12 دسمبر تک متوقع) دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایپل آئی فون 17 پرو میکس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں، ون پلس 15 فائیو جی چھٹے، سام سنگ گلیکسی اے 17 ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو پر، ویو ایکس 300 پرو نویں اور شیاؤمی 17 پرو میکس پرو دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، آرڈیننس چوتھی ترمیم کیلئے پیش
  • چین کی جانب سے ایرانی تیل کی طلب میں اضافہ
  • سونے کی ہوس اور ہتھیاروں کی فروخت، سوڈان میں امارات کی خونزیری
  • ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کے اعلان کے بعد اوپن اے آئی کیا کرنے جا رہا ہے؟
  • سام سنگ گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ فون، لانچ سے قبل ہی تہلکہ مچا دیا!
  • سام سنگ کے گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ فون نے لانچ سے قبل ہی تہلکہ مچا دیا!
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟
  • روہڑی میں بیمار اورمردہ جانوروں کے گوشت کا کاروبارعروج پر
  • مریم نواز کا راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ‘ کام تیز کرنیکی ہدایت